Home / عمران خان کی مبینہ قابل اعتراض آڈیوزکامعاملہ

عمران خان کی مبینہ قابل اعتراض آڈیوزکامعاملہ

imran khan controversial audio with ayla malik

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان اورچئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین مبینہ آڈیوز سامنے آگئیں۔

سوشل میڈیاپروائرل ہونےوالی ان مختلف آڈیوزمیں مبینہ طورپرعمران خان مبینہ طورپرعائلہ ملک نامی خاتون سےغیر اخلاقی اور قابلِ اعتراض گفتگوکررہےہیں۔

آڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کے حق اور مخالفت میں بحث کاایک طوفان جاری ہے۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین جب بھی کوئی مشکل فیصلے کرتے ہیں تو آڈیو ویڈیو کی گونج سنائی دیتی ہے۔ کسی نےکہاکہ امپورٹڈحکومت آڈیوزتوتم نےچلادیں چلواب ذرامعیشت کوبھی چلادو۔

پی ٹی آئی رہنماءوں کاکہناہےکہ ان کی لیڈر شپ کو بلیک میل کرنے کیلئے یہ سب کیا جاتا ہے،ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان میں سب سے زیادہ ہوا ہے، گھٹیا قسم کا پروپیگنڈا کرنے والوں کو عوام جواب دیں گے۔

ان آڈیوزپرتاحال عمران خان یاعائلہ ملک کی جانب سےکوئی ردعمل نہیں آیا۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …