ویب ڈیسک ۔۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال روزبروزدلچسپ ہوتی جارہی ہے۔
ایک خبرکےمطابق پنجاب اسمبلی کے 371ارکان پرمشتمل ایوان میں مسلم لیگ ق کے 10اراکین اس بات کافیصلہ کرینگےکہ آیاپنجاب پرحکومت تحریک انصاف کی جاری رہےگی یاپھرچنددنوں بعدصوبےکونیاحکمران ملےگا۔
اس وقت پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد180 اوراتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے 10اراکین کی حمایت کے بعد حکمران اتحاد کو مجموعی طور پر190اراکین کی حمایت حاصل ہوسکتی ہے۔ یادرہےکہ آزاد رکن اسمبلی چوہدری نثار علی غیر جانبدار ہیں۔
دوسری طرف ن لیگ کی صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 167ہےلیکن اسے پاکستان پیپلز پارٹی کے 7، آزاد اراکین کے اتحاد کی 5، راہ حق پارٹی کے ایک رکن کی حمایت حاصل ہے۔ اس طرح پنجاب میں حکمران اتحاد کے پاس 190اور اپوزیشن اتحاد کو 180اراکین ہیں۔
یوں مسلم لیگ قاف کی حمایت کھودینے کی صورت میں تحریک انصاف اور نون لیگ اور اس کے اتحادیوں کی تعداد 180ہوجائے گی اورق لیگ کے 10اراکین حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی قسمت بدلنےمیں اہم ثابت ہونگے۔