Home / ریحام خان کی تیسری شادی ، شوہرکون ہے؟

ریحام خان کی تیسری شادی ، شوہرکون ہے؟

reham khan ties the knot third time

ویب ڈیسک ۔۔ معروف ٹی وی اینکر اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی۔ ریحام خان کی شادی کی خبرنےسوشل میڈیاپردھوم مچادی ہے۔

ریحام خان نےاپنےآفیشل ٹوئٹرہینڈل کےذریعے پر یہ اطلاع دی ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک تصویرشئیرکی ہےجس پرکیپشن میں لکھاہے: جسٹ میریڈ۔

ریحام خان نےاپنی شادی کے بارے میں تفصیل اور شریکِ حیات کے بارے میں کوئی معلومات اپنےمداحوں سےشئیرنہیں کی ہیں۔

ٹوئٹر صارفین اورمداح ریحام خا ن کو ان کی شادی پر مبارک باد کےپیغامات دےرہےہیں۔ کئی صارفین نے ان سے سوال بھی کیا ہے کہ ان کی شادی کس شخصیت سے ہوئی ہے۔

ریحام خان کی پہلی شادی 2005 میں طلاق کے بعدختم ہو گئی تھی جس کے بعد جنوری 2015 میں انہوں نے عمران خان سے شادی کی تھی جو صرف 10 ماہ تک چل سکی اکتوبر میں انہوں نے عمران خان سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ ریحام کی تیسری شادی ہے۔

یہاں اپنےپڑھنےوالوں کوبتاتےچلیں کہ ریحام خان نےاپنےانسٹااکاونٹ پرایک نوجوان مرزابلال بیگ کےساتھ اپنی تصویرشئیرکی ہےاورکپشن میں لکھاہےکہ انہیں ان کاسول میٹ مل گیا ۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …