Home / پنجاب اسمبلی اورپرویزالہیٰ کی وزارت اعلیٰ دونوں بچ گئے

پنجاب اسمبلی اورپرویزالہیٰ کی وزارت اعلیٰ دونوں بچ گئے

Pervez Elahi CM Punjab

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرپنجاب کی جانب سےخودکوڈی نوٹیفائی کرنےکےفیصلےکےخلاف وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کی درخواست پرسماعت کےبعدفیصلہ سناتےہوئےلاہورہائیکورٹ کےلارجربنچ نےپرویزالہیٰ کوبطوروزیراعلیٰ بحال کردیااورکابینہ بھی ساتھ ہی بحال کردی۔ عدالت نےپرویزالہیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنےکاگورنربلیغ الرحمان کونوٹیفکیشن معطل کردیاہے۔

واضح رہےکہ عدالت نےپرویزالہیٰ کی بحالی کافیصلہ ان کی طرف سےاس یقین دہانی پردیاکہ وہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس نہیں دیں گے۔ تواس طرح پنجاب اسمبلی اب توقع ہےکہ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی۔

یادرہےکہ عمران خان نےآج جمعہ کےروزپنجاب اورکےپی اسمبلیوں کی تحلیل کااعلان کیاتھا۔

اس سےپہلے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نےخودکوبطوروزیراعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی کئےجانےکےخلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دیاتھا۔

نئےبینچ کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کرینگےجبکہ بینچ کےدیگرارکان میں جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس مزمل اختر شبیر شامل تھے۔

پہلا بینچ کیوں ٹوٹا؟

اس سےپہلےچودھری پرویزالہیٰ کی خودکوڈی نوٹیفائی کئےجانےکےخلاف درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا تھا کہ ہم میں سے ایک جج اس بینچ کا حصہ نہیں بننا چاہتے، جسٹس فاروق حیدر کافی کیسز میں پرویز الہٰی کے وکیل رہ چکے ہیں،اس لئےنئے بینچ کی تشکیل کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں، نیا بینچ تشکیل دینے کے بعد سماعت ہو گی۔

قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ آج لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے، گورنرپنجاب بلیغ الرحمٰن کےحکم اورنوٹیفکیشن کے خلاف پرویز الہٰی کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

لاہورہائی کورٹ نے اس درخواست کو آج ہی سماعت کیلئےمقررکیا تھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کے لیے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دیا تھا، جس میں جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس مزمل اختر شبیرشامل تھے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …