ویب ڈیسک ۔۔ اپنےبولڈ لباس اوراندازکولیکراکثرتنقید کا سامنا کرنے والی متنازع بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کودبئی میں نیم عریاں لباس میں شوٹنگ کرنےکےالزام میں پولیس نےحراست میں لےلیا۔
عرفی جاوید بھارتی ریاست اتر پردیش (یوپی) کے شہر لکھنؤ میں مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں، انہیں ریئلٹی شو ’بگ باس‘میں شرکت کے بعد شہرت ملی۔
عرفی جاوید اب تک کئی ٹی وی ڈراموں اورچند ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں۔ تاہم اکثراپنی متنازع حرکتوں کی وجہ سےوہ سوشل میڈیاپرلوگوں کی نظروں میں رہتی ہیں۔
عرفی جاوید کوخاص طورپران کےبولڈ لباس اوراندازکی وجہ سےتنقید کا سامنا رہتا ہے،ان کے فیشن سینس کو بھارتی روایات کے خلاف قرار دیا جاتا رہا ہے۔
دو ماہ پہلےجب انہوں نےپرانےگانے ’ہائے ہائے یہ مجبوری‘ میں بولڈ لباس کے ساتھ پرفارم کیاتوانہیں نہ صرف تنقیدکاسامناکرناپڑابلکہ ان کےخلاف ملک میں مظاہرےبھی ہوئے۔
لیکن اب کی باران کےساتھ جوہواوہ بھارت میں نہیں بلکہ انہیں دبئی میں ایک عوامی مقام پر نیم عریاں لباس پہن کر شوٹنگ کےالزام میں حراست میں لیا گیا۔
ہندوستان ٹائمزکےمطابق عرفی جاوید کو نیم عریاں لباس کی وجہ سے نہیں بلکہ انہیں عوامی مقام پر نامناسب انداز میں جانے پر حراست میں لیا گیا۔
عرفی جاوید ایک ہفتہ پہلےکچھ شوٹنگز کے لیے دبئی پہنچی تھیں اور انہوں نے وہاں سے ہی انسٹاگرام پر بولڈ انداز کی تصاویر اور ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔
توقع ہےکہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس چندروزحراست میں رکھنےکےبعدوارننگ دیکرچھوڑدےگی۔