مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چودھری پرویزالہیٰ کوبطوروزیراعلیٰ پنجاب بحال کرنےکےلاہورہائیکورٹ کےفیصلےکومسلم لیگ ن سپریم کورٹ میں چیلنج کرےگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلہ کرلیاگیا۔ اس حوالےسےمسلم لیگ ن کےوکلانےپٹیشن بھی تیارکرلی ہےجسےایک دوروزمیں عدالت عظمیٰ میں دائرکردیاجائےگا۔
مسلم لیگ ن کااس حوالےسےموقف ہےکہ عدالت کاپرویزالہیٰ کوبحال کرنےکافیصلہ آئین کی روح سےمطابقت نہیں رکھتاکیونکہ گورنرکی ایڈوائس پروزیراعلیٰ کوہرصورت اعتمادکاووٹ لیناہوتاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےمیڈیاسےبات کرتےہوئےکہاکہ لاہورہائیکورٹ نےپرویزالہیٰ کوعبوری ریلیف کی شکل میں مستقل ریلیف دےدیاہے۔