Home / لاہور:اسکول کالجزکےطلبہ کیلئےخوشخبری

لاہور:اسکول کالجزکےطلبہ کیلئےخوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ اسکول اورکالج جانےوالےبچوں کیلئےخوشخبری ہے۔ لاہورہائی کورٹ نے اسموگ کی شدت کےپیش نظرلاہور کے اسکولوں اور کالجوں کو مزید7روز بند کرنےکیلئےہدایت جاری کردی ہیں۔

عدالتِ عالیہ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت کےدوران فاضل جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمے داری ہے۔

عدالتِ عالیہ نے اسموگ کے تدارک کےحوالےسےدرخواستوں پر سماعت جمعے تک ملتوی کر دی۔

یادرہےکہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر 2022ء سے 2 جنوری 2023ء تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

عدالتِ عالیہ کے نئےحکمنامے کے بعداب لاہور کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیاں 9 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …