مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےٹیکنوکریٹ حکومت کےحوالےسےعمران خان کےتازہ بیان کرسختی سےمستردکردیا۔ کہاتحریک انصاف کایہ بیانیہ بنانےکامقصدملک میں سیاسی عدم استحکام پیداکرناہے۔
جیونیوزپرآج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے حوالے سے ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ عمران خان روز نئی کہانی گھڑتے ہیں، ڈھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کاکسی نےکوئی پیغام حکومت کونہیں دیا۔
انہوں نےکہاکہ ماضی میں ہونےوالی غیرآئینی مداخلتوں کےباعث آج ملک کوموجودہ مسائل کاسامناہے۔ایسی ہی غیرآئینی مداخلت کےنتیجےمیں عمران خان کی شکل میں ایک پراجیکٹ لایاگیاجس نےساڑھےتین چارسال ملک کی تباہی کی۔۔
عمران خان اپناہی بیانیہ اورایجنڈاہے۔۔ کچھ دن پہلےعمران خان کومارچ اپریل میں الیکشن نظرآرہاتھا،آج ملک میں ٹینکوکریٹ حکومت کاشوشہ چھوڑرہےہیں۔۔
اگران کاسورس بہت پاورفل ہےتوبتائیں کس نےان سےبات کی ہے؟
ادارے نے پوری قوم کے ساتھ کمٹمنٹ کی ہے کہ وہ غیر سیاسی رہیں گے ، اب جو ہوگا وہ آئین کے مطابق ہوگا۔۔