ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان ایک منافق اعظم اورجھوٹاانسان ہےجوموقع محل دیکھ کراپناموقف بدلنےمیں دیرنہیں لگاتا۔ ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےجیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےکیا۔ انہوں نےکہاکہ 9مئی کوجناح ہاوس سےاس وقت کےکورکمانڈرکی یونیفارم چراکربھرےمجمع میں اس یونیفارم کی تضحیک کرنےوالاکون ہے؟کیاعمران خان میرےاس سوال کاجواب دےسکتےہیں؟ انہوں نےکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے9مئی کےروزشرپسندی کرنےوالوں کی ذہن سازی کی اوران سےکہاکہ میری گرفتاری ریڈلائن ہوگی اوراگرایساہوتاہےتوآپ نےباہرنکلناہےاوراپنی آزادی کوچھینناہے۔ اس کےبہکائےہوئےلوگ تو9مئی کونکلےلیکن عوام ان کےپیچھےنہیں نکلے۔ عمران خان کےخلاف ملٹری کورٹ ٹرائل راناثنااللہ نےکہاکہ اس بات پرحکومت میں کوئی اختلاف نہیں کہ 9مئی کےواقعات کاماسٹرمائنڈچیئرمین …
مزید پڑھیں »مونس نےمجھےکہاں پھنسادیا؟ پرویزالہیٰ
ویب ڈیسک ۔۔ چودھری پرویزالہیٰ کےبارےمیں اگریہ کہاجائےکہ انہوں نےعمرکےآخری حصےمیں اپنی سیاست اوربڑھاپادونوں خراب کرلئےہیں توشایدغلط نہ ہوگا۔ چودھری پرویزالہیٰ ان دنوں جیل میں ہیں اورشایدیہ کہنابھی غلط نہ ہوگاکہ وہ تحریک انصاف کاساتھ دینےسےزیادہ اپنےبیٹےکی ضدکی وجہ سےجیل میں ہیں۔ جیونیوزکےمطابق سوموارکےروزچودھری شجاعت حسین نےجیل میں پرویزالہیٰ سےملاقات کی توایک بارپھرانہیں تحریک انصاف چھوڑنےکامشورہ دیا۔ جیونیوزنےذرائع کےحوالےسےبتایاکہ اس موقع پرپرویزالہیٰ نےکہاکہ مونس نےمجھےکہاں پھنسادیا؟ خبرمیں ذرائع کاحوالہ دیتےہوئےمزیدبتایاگیاہےپرویزالٰہی توپی ٹی آئی چھوڑنےکوتیارہیں لیکن مونس الٰہی انہیں ایساکرنےسےروک رہےہیں۔ ذرائع کےمطابق ملاقات کے دوران بیرون ملک موجود مونس الٰہی سے فون پررابطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن …
مزید پڑھیں »فیض حمیدنےمولاناکوکیابڑی پیشکش کی؟
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مولانا فضل الرحمان کہتےہیں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نےمجھے سینیٹراور چیئرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش کی لیکن میں نےان کی آفرکوردکردیا۔ پی ڈی ایم سربراہ نےکہاکہ فیض حمید نے مجھے ملاقات کے لیے بلایا لیکن میں نہیں گیا،جس کےبعدوہ خودمجھ سےملنےکیلئےآئےاوراس ملاقات میں انہوں نے تین باتیں کیں۔ مولانافضل الرحمان کےمطابق فیض حمید نےکہا کہ میں آپ کو سینیٹ کا رکن اور پھر چیئرمین دیکھنا چاہتا ہوں،آپ نے سسٹم کے اندرتبدیلی لانی ہےلیکن میرےانکارکے بعداپوزیشن کو تقسیم در تقسیم کردیا گیا۔ سینیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل …
مزید پڑھیں »آرمی چیف کیخلاف مہم چلانےپرعمران خان کی مذمت
ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف نےآرمی چیف جنرل عاصم منیرپرقاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا مہم کاسختی سےنوٹس لیتےہوئےاس کی مذمت کی ہےاورمتعلقہ اداروں کوحکم دیاہےکہ فوج اوراس کے سربراہ کے خلاف مہم چلانے والوں کواندرون و بیرون قانون کےکٹہرےمیں لایاجائے۔ ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نےکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم چلارہےہیں شہبازشریف نےکہا کہ قاتلانہ حملے کی دھمکی دینے کے لیے پراکسیوں کے استعمال کی چال بری طرح بے نقاب ہوچکی، ریاستی علامتوں پرحملے ناکام ہونے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین واضح طورپربے چین ہیں۔ …
مزید پڑھیں »قرآن پاک کی بےحرمتی: خبیث کونشان عبرت بنایاجائے:وزیراعظم
ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف کی سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی سخت ترین مذمت۔ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کرتےہوئےمطالبہ کیاکہ قرآن پاک کی بےحرمتی کرنےوالے شخص کو نشان عبرت بنایا جائے۔ شہبازشریف نےواضح کیاکہ آئندہ اگرکسی نے ایسی مذموم حرکت کی توہم سےگلہ نہ کیاجائے۔ شہبازشریف نےمطالبہ کیاکہ قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے خبیث شخص کوعبرت کا نشانہ بناناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خبیث شخص کو سزا دلوانے کیلئے سفارتی اور قانونی چارہ جوئی کرناہوگی، جس کیلئےپہلےعالم اسلام کومتحد ہوکرآوازبلند کرناہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف نےمزید کہاکہ سویڈن نےاس خبیث کوکیسے اجازت دی کہ وہ یہ مذموم حرکت …
مزید پڑھیں »دہشت گردوں کےخلاف آپریشن،میجرعبداللہ شہید
ویب ڈیسک ۔۔ دھرتی کےایک اورسپوت نےدھرتی کیلئےجام شہادت نوش کرلیا۔ خیبر ڈسٹرکٹ کے علاقے شکاس میں دہشت گردوں کابہادری سےمقابل کرتےہوئےپاک فوج کےمیجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔ فائرنگ کےتبادلےکےبعد3دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 5اور6جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن میجر عبداللہ نےدہشت گردوں کے ایک گروہ کودیکھ لیا، جس کےبعددوطرفہ فائرنگ کاشدیدتبادلہ ہوااورآپریشن کی قیادت کرنے والے میجر میاں عبداللہ شاہ نےجان جان آفرین کےسپردکردی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا …
مزید پڑھیں »نوازشریف نااہلی: حامدخان کابڑاانکشاف
ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسینئررہنمااورماہرقانون حامدخان نےکہاہےنوازشریف کونااہل کرنےفیصلہ عدالتی فیصلےسےبہت پہلےکہیں اورہوچکاتھا،عدلیہ کوصرف استعمال کیاگیا۔ عمران خان جسٹس وجیہ الدین کمیشن کی بات مان لیتےتوپی ٹی آئی صحیح معنوں میں جمہوری پارٹی بن جاتی۔ جیونیوزپرپروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتےہوئےحامدخان کاکہناتھاکہ نوازشریف اس غلط فہمی کاشکارتھےکہ وہ عدلیہ کوہینڈل کرلیں گےلیکن انہیں بعدمیں احساس ہواکہ معاملات ان کےکنٹرول سےباہرہیں۔ حامدخان نےکہاکہ چیئرمین تحریک انصاف کولوگوں کوپہچان نہیں، آج دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوچکاہے۔ جہازکےذریعےآنےوالوں کوواپسی کیلئےجہازکی ضرورت نہیں پڑی۔ عمران خان جسٹس وجیہہ الدین کی تجاویزمنظورکرلیتےتوآج تحریک انصاف صحیح معنوں میں سیاسی جمہوری پارٹی بن چکی ہوتی۔ نوازشریف …
مزید پڑھیں »چیف جسٹس کاگروپ بندی کامبینہ اعتراف۔
ویب ڈیسک ۔۔ معروف وی لاگراسدطورنےچیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطابندیال کےحوالےسےکچھ بہت ہی چونکادینےوالی باتیں کی ہیں۔ اسدطورنےچیف جسٹس کی ان باتوں کاتذکرہ حال ہی میں اپنےوی لاگ میں کیاہے۔ اسدطورکےاس وی لاگ کوملک کےمعتبرجریدے”فرائیڈےٹائمز”نےخبرکی صورت میں اپنےصفحات پرشائع کیاہے۔ ہم اسی خبرکواردومیں ترجمہ کرکےاپنےپڑھنےوالوں کی خدمت میں پیش کررہےہیں۔ خبرکےمطابق چیف جسٹس عمرعطابندیال نےآخرکارملک کی سب سےبڑی اوراعلیٰ عدالت میں ہمخیال ججزکاگروپ بنانےکی کوششوں کی تصدیق کی ہے۔ اس کےعلاوہ چیف جسٹس نےساتھی ججوں بارےخیالات،عدالت عظمیٰ پربیرونی دباوکاذکربھی کیاہے۔ اسدطورنےاپنےدھماکہ خیزوی لاگ میں بتایاکہ چیف جسٹس نےاپنےخیالات عالیہ کااظہارچندکورٹ رپورٹرزاوریوٹیوبرزکےساتھ اپنی ایک مینٹنگ میں کیا۔ ذرائع کےحوالےسےبتایاگیاہےکہ یہ میٹنگ …
مزید پڑھیں »عمران خان کی 2ہفتوں میں ممکنہ گرفتاری
ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےآئندہ ایک سےدوہفتوں میں اپنی گرفتاری کاخدشہ ظاہرکیاہےاورپارٹی رہنماءوں کوہدایت کی ہےکہ ان کی گرفتاری کی صورت میں ایساپرامن احتجاج کیاجائےجوتوجہ بھی حاصل کرسکےاورحکومت بھی اسےناکام نہ کرپائے۔ روزنامہ جنگ میں سینئرصحافی انصارعباسی کی خبرکےمطابق عمران خان نےہدایت کی ہےکہ ان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کےمعاملات ایک کورکمیٹی چلائےگی جس میں شامل افرادکےنام فی الحال صرف پارٹی چیئرمین کوہی معلوم ہیں۔یہ نام عمران خان اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی رہنماءوں کےسامنےافشاکریں گے۔ اس کےعلاوہ شاہ محمودسمیت کسی انفرادی شخصیت کوعمران خان کےجیل جانےکی صورت میں قائدانہ کردارنہیں دیاجارہا۔ تحریک …
مزید پڑھیں »نیب قانون میں بڑی تبدیلی،پی ٹی آئی پریشان
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نیب کےقانون میں بڑی تبدیلی ۔ اب کسی بھی ملزم کوانکوائری کی سطح پر گرفتارکیاجاسکےگااوراگرکوئی ملزم تعاون نہیں کرتاتونیب چیئرمین اس کی گرفتاری کےوارنٹ جاری کرسکیں گے۔ قائم مقام صدرصادق سنجرانی نےنیب آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دےدی ہے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق گرفتار ملزم کو 14 کے بجائے 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جا سکےگا۔ چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پرملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکیں گے۔ جیونیوزنےذرائع کےحوالےسےخبردی ہےکہ نیب ترامیم پر کابینہ کے اجلاس میں سب سے آخر میں کارروائی کی گئی اور تمام بیوروکریٹس کو کابینہ کے بند کمرے …
مزید پڑھیں »