Home / آرمی چیف کیخلاف مہم چلانےپرعمران خان کی مذمت

آرمی چیف کیخلاف مہم چلانےپرعمران خان کی مذمت

PM Pakistan Condemn anti army campaign

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف نےآرمی چیف جنرل عاصم منیرپرقاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا مہم کاسختی سےنوٹس لیتےہوئےاس کی مذمت کی ہےاورمتعلقہ اداروں کوحکم دیاہےکہ فوج اوراس کے سربراہ کے خلاف مہم چلانے والوں کواندرون و بیرون قانون کےکٹہرےمیں لایاجائے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نےکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم چلارہےہیں شہبازشریف نےکہا کہ قاتلانہ حملے کی دھمکی دینے کے لیے پراکسیوں کے استعمال کی چال بری طرح بے نقاب ہوچکی، ریاستی علامتوں پرحملے ناکام ہونے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین واضح طورپربے چین ہیں۔

وزیراعظم نےمزیدکہاکہ انہیں علم نہیں کہ عمران خان کی دھمکی،تشدد اورنفرت کی سیاست کاوقت ختم ہوگیا ہے۔ ایسی قابل مذمت حرکات کے ذریعےوہ صرف اپنےآپ کو بےنقاب کررہے ہیں، مہم کابنیادی مقصد ذاتی مفاد اوراقتدارپرقبضے کو ہرچیزپرترجیح دیناہے۔

وزیراعظم نےواضح کیاکہ پاکستانی عوام اورسیاسی جماعتیں اپنےآرمی چیف اور مسلح افواج کے پیچھےچٹان کی طرح کھڑے ہیں، افواج کے وقار، عزت اورسالمیت کو مجروح کرنے کی کسی بھی کوشش اورسازش کوسختی سےکچل دیاجائےگا۔ مایوس عناصرکو بوکھلاہٹ اورمایوسی میں نیا بحران پیدانہیں کرنے دیں گے۔قوم اپنی فوج اوراس کےسربراہ کےساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …