Home / فیض حمیدنےمولاناکوکیابڑی پیشکش کی؟

فیض حمیدنےمولاناکوکیابڑی پیشکش کی؟

fazalur rehman interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مولانا فضل الرحمان کہتےہیں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نےمجھے سینیٹراور چیئرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش کی لیکن میں نےان کی آفرکوردکردیا۔

پی ڈی ایم سربراہ نےکہاکہ فیض حمید نے مجھے ملاقات کے لیے بلایا لیکن میں نہیں گیا،جس کےبعدوہ خودمجھ سےملنےکیلئےآئےاوراس ملاقات میں انہوں نے تین باتیں کیں۔

مولانافضل الرحمان کےمطابق فیض حمید نےکہا کہ میں آپ کو سینیٹ کا رکن اور پھر چیئرمین دیکھنا چاہتا ہوں،آپ نے سسٹم کے اندرتبدیلی لانی ہےلیکن میرےانکارکے بعداپوزیشن کو تقسیم در تقسیم کردیا گیا۔

سینیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نےدبئی میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کےدرمیان پرناراضگی کااظہارکرتےہوئے کہا کہ ن لیگ کو دبئی میٹنگ کے حوالےسےپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کواعتماد میں لیناچاہیےتھا۔

آئندہ الیکشن کے حوالے سےمولاناکاکہناتھاکہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے،ایک ماہ میں مرکز، سندھ اوربلوچستان میں نگران حکومتیں قائم ہوجائیں گی۔

پی ٹی آئی چئیرمین کوتنقیدکانشانہ بناتےہوئےان کاکہناتھاکہ امریکی پٹھوجعلی کاغذلہراکرمظلوم بننےکی کوشش کرتارہالیکن امیدہےانتخابات میں قوم اس فتنےسےملک کومحفوظ رکھےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …