Home / تھریڈزپراکاونٹ بنانےسےپہلےسوچ لیں ۔۔

تھریڈزپراکاونٹ بنانےسےپہلےسوچ لیں ۔۔

Threads accounts Cannot be deleted

ویب ڈیسک ۔۔ اگرآپ میٹاکی نئی ایپ تھریڈزپراپنااکاونٹ بنانےجارہےہیں توایک بات جان لیں کہ اکاونٹ بنانےکےبعداسےڈیلیٹ نہیں کیاجاسکتا۔ تھریڈزکااکاونٹ صرف اسی صورت میں ڈیلیٹ ہوگاجب آپ اپناانسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کردیں۔

واضح رہےکہ ٹوئٹرکےمالک ایلون مسک کی ٹوئٹ دیکھنےکی تعدادکومحدودکرنےکےفیصلےکےبعدلوگ بڑی تعدادمیں ٹوئٹرکوچھوڑکرتھریڈزکی طرف راغب ہوئے۔ تھریڈزکی پیرنٹ کمپنی میٹاکےمالک مارک زکربرگ کےمطابق اپنی لانچ کےپہلےسات گھنٹےکےاندرتھریڈزپر10ملین لوگ اکاونٹ بناچکےتھے۔

تھریڈزکواستعمال کرنےوالےکچھ صارفین کےمطابق انہیں کچھ دیرہی کےاستعمال کےبعدتھریڈزپسندنہیں آئی اورانہوں نےاس پربنایااپنااکاونٹ ڈیلیٹ کرنےکی کوشش کی توانہیں اس میں ناکامی ہوئی۔بعدمیں پتاچلاکہ انسٹاگرام کااکاونٹ ڈیلیٹ کئےبغیرتھریڈزکااکاونٹ ڈیلیٹ نہیں کیاجاسکتا۔

تھریڈزاورٹوئٹرمیں بڑافرق؟

تھریڈزکےصارفین اپنی پوسٹوں کوختم کرسکتےہیں یااپنےاکاونٹ کوعارضی طورپرڈس فنکشنل کرسکتےہیں جس کےبعددوسرےان کی پوسٹوں کودیکھ نہیں سکتےجب تک کہ وہ دوبارہ سےاپنےاکاونٹس کوایکٹویٹ نہ کردیں۔

سوشل میڈیاصارفین نےتھریڈزکی اس پالیسی پرکڑی تنقیدکرتےہوئےاسےایک ٹریپ قراردیاہے۔ ایک خاتون صارف نےاپناتھریڈزاکاونٹ ڈی ایکٹویٹ کرتےہوئےنصیحت کی ہےکہ اس ایپ کوبالکل بھی ڈاون لوڈنہ کیاجائے۔

یہ بھی چیک کریں

social media use in kids

سوشل میڈیابچوں میں اضطراب کاباعث نہیں بنتا،ریسرچ

ویب ڈیسک ۔۔ ایک نئی تحقیق کےمطابق سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال 10 سے …