ویب ڈیسک ۔۔ انسٹاگرام کی نئی تھریڈزایپ اگرچہ لانچ توٹوئٹرکےمقابلےمیں کی گئی ہےلیکن اس میں ٹوئٹرکی طرح سیاست اورہارڈنیوزکوویلکم نہیں کیاجائےگا۔
انسٹاگرام کےچیف ایڈم موسیری نےدی ورج کےایلکس ہیتھ سےبات کرتےہوئےتھریڈزکی لانچ کےمقاصدپرروشنی ڈالی۔ موسیری کاکہناتھاکہ ہارڈنیوزکےساتھ آنےوالےاضافی جانچ پڑتال ، منفی رحجانات اورساکھ کارسک جیسےمسائل بڑھتی ہوئی مصروفیات یاآمدنی کےساتھ میل نہیں کھاتے۔ کھیل ، میوزک ، فیشن ، بیوٹی اوراینٹرٹینمنٹ جیسےموضوعات بھی لوگوں کیلئےبہت زیادہ دلچسپی کاباعث ہیں۔ اس لئےہم سمجھتےہیں کہ ہارڈنیوزیاسیاست کےبغیربھی ہم تھریڈزکوایک زبردست پلیٹ فارم کی شکل دےسکتےہیں۔
واضح رہےکہ حالیہ برسوں میں میٹا نے خود کو خبروں اور سیاست سے دورکر لیا ہے۔ حتیٰ کہ میٹانےاس سیاسی موادکی مقدارکوبھی گھٹادیاہےجسےصارفین فیس بک پردیکھتےہیں۔یہاں تک کہ اس نے پچھلے سال فیس بک فیڈ کے نام سے”نیوز”کو بھی ختم کردیاہے۔ کمپنی نے کینیڈا کے ایک نئے قانون کےجواب میں کینیڈامیں فیس بک اورانسٹاگرام سےنیوزکوہٹادیاہےکیونکہ نئےکینیڈین قانون کےتحت اب وہاں نیوزڈسپلےکرنےکیلئےحکومت کوادائیگی کرناہوگی۔
اگرچہ تھریڈزکوٹوئٹرکےمقابلےمیں لانچ کیاگیاہےلیکن فیس بک کےبانی زکربرگ کی طرح تھریڈزکےباس موسیری ٹوئٹرسےبھی کچھ بڑاسوچ رہےہیں۔ دونوں تھریڈزپرکم ازکم1ارب لوگوں کولاناچاہتےہیں۔
ایک اوربات قارئین کےعلم میں رہےکہ بدھ 5جولائی کولانچ ہونےوالی ایپ تھریڈزآتےہی چھاگئی ہےاوراب تک اس کے70ملین سائن اپس ہوچکےہیں۔
بہت سےلوگوں کاخیال ہےتھریڈزخودکومکمل طورپرسیاست یاہارڈنیوزسےالگ نہیں رکھ پائےگی کیونکہ 2024کےصدارتی الیکشن میں صحافی اورسیاستدان اسےاستعمال کرینگےتوسیاست اورخبرخودبخودآجائےگی۔
مندرجہ ذیل کچھ ایسے فیچرزہیں جو فی الحال تھریڈز کا حصہ نہیں لیکن ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمزپرموجود ہیں۔
تھریڈزانسٹاگرام سےمنسلک ہے،اس پربراہ راست اکاؤنٹ نہیں بنایاجاسکتا۔
تھریڈزکو فی الحال ڈیسک ٹاپ پراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔
تھریڈزپرانباکس فیچر نہیں، یعنی آپ اس پلیٹ فارم پرکسی کو براہ راست پیغام نہیں بھیج سکتے۔
تھریڈزپر بنائے گئے اکاؤنٹ کوآپ فوری طور پرڈیلیٹ نہیں کرسکتےالبتہ اسےعارضی طورپرڈی ایکٹو ضرورکیاجاسکتا ہے۔
ٹوئٹرکی طرح تھریڈزپرٹرینڈزنہیں بنتے،اس جگہ اسپیس کا فیچر بھی نہیں اورٹوئٹر کی طرح اس پر لسٹس بھی نہیں۔
تھریڈزپرآپ کیلئےفوری طور پر ہیش ٹیگزکی سہولت بھی میسرنہیں ۔
اس پلیٹ فارم پر مواد کو سرچ نہیں کیا جا سکتا،البتہ صارفین کےاکاؤنٹس کوآپ تلاش کرسکتےہیں۔
تھریڈزپرکسی بھی اکاؤنٹ کو تصدیق کرنے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں، البتہ جن کےانسٹاگرام اکاؤنٹ پربلیو ٹک ہے،ان کاتھریڈزاکاؤنٹس بھی ویریفائیڈہوجائیں گے۔
جس طرح ٹوئٹر پر پوسٹ کی جگہ ’واٹ از ہیپننگ‘ یا پھر فیس بک پر’واٹس آن یوئر مائنڈ‘لکھادکھائی دیتاہے،تھریڈزپر اس طرح کا کوئی آپشن نہیں۔
ابتدامیں تھریڈزپر’آڈیو اور ویڈیو‘کو لائیو کرنےکا آپشن بھی نہیں دیا گیا۔
تھریڈزمیں ایموجیزاورری ایکشن کا بھی استعمال نہیں کرسکتے۔
انسٹاگرام کی طرح تھریڈزمیں پوسٹس کو ایڈٹ کرنے کا آپشن فی الحال نہیں دیا گیا۔