Home / ہونڈاسٹی کی نئی قیمت ۔۔

ہونڈاسٹی کی نئی قیمت ۔۔

Honda City Latest Price 2023

ویب ڈیسک ۔۔ ہونڈا اٹلس نے2021 میں پاکستان میں باضابطہ طورپراپنے6 جنریشن سٹی ماڈل کوکچھ فیس لفٹس کےساتھ لانچ کیا۔ پانچ دروازوں والی ہیچ بیک مقامی مارکیٹ میں اپنابھرپورشیئررکھتی ہے۔

ہونڈاسٹی پانچ مختلف ویرئنٹس میں دستیاب ہے۔ 1.2ایل ایس ایم ٹی مینوئل ٹرانسمیشن ، 1.2ایل ایس سی وی ٹی، 1.5ایل ایس سی وی ٹی ، 1.5ایل اےایس ایم ٹی اور1.5ایل اےایس سی وی ٹی۔

ہونڈاسٹی 1.2 بارہ سوسی سی انجن کےساتھ گاڑی کابنیادی ویرئنٹ ہے،جو88ہارس پاوراور110این ایم ٹارک پیداکرتاہے۔

گاڑی کابیرونی حصہ

ہونڈاسٹی کاسب سےسستاویریئنٹ سٹیل رم اوروہیل کیپس ،باڈی کلرکےڈورہینڈلزاورشارٹ پول اینٹیناکےساتھ آتاہے۔

گاڑی کااندرونی حصہ

گاڑی کاانٹیرئیرخاکستری سیاہ تھیم پرمشتمل ہے،جس میں 9انچ کی انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین دی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ ٹچ آپریٹڈاےسی،رئیروینٹس، ملٹی فنکشن سٹیئرنگ وہیل،کروزکنٹرول اینڈپش بٹن انجن سٹارٹ/سٹاپ۔

ٹرانسمیشن ٹائپ

پانچ سپیڈفارورڈاینڈ1ریورس، مسلسل تبدیل ہوسکنےوالی ٹرانسمیشن سی وی ٹی ارتھ ڈریمزٹیکنالوجی کےساتھ۔

ہونڈاسٹی 1.2سی وی ٹی کےرنگ

ہونڈاسٹی 1.2ایل سی وی ٹی سات مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں۔ شاندارسپورٹی بلیومٹیلک، کارنیلئن لال، کرسٹل بلیک پرل، لونارسلورمٹیلک، ماڈرن سٹیل مٹیلک، ٹیفیٹاوائٹ اوراربن ٹائٹینیم۔

قیمت

ہونڈاسٹی 1.2ایل سی وی ٹی کی پاکستان میں قیمت 49لاکھ 29ہزارروپےہےجبکہ 1.2ایل ایس ایم ٹی کی قیمت 47لاکھ99ہزارروپےہے۔

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …