Home / فائلرز،نان فائلرزکیلئےنئےٹیکس ریٹ مقرر

فائلرز،نان فائلرزکیلئےنئےٹیکس ریٹ مقرر

FBR tax rate for filers/Non-filers

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2023-24 کیلئے مختلف آمدنیوں پر فائلر اور نان فائلر کے ٹیکس ریٹ مقرر کر دیئے ہیں۔

ایف بی آرکےنوٹیفکیشن کےمطابق یکم جولائی 2023 سے30جون 2024 کےمالی سال میں پرائزبانڈزکی آمدنی پرسب سےزیادہ انکم ٹیکس کی کٹوتی ہواکرےگی۔اگرکسی فائلرکاانعامی بانڈ نکلے گا تو اُس سے 15فیصد کٹوتی ہو گی جبکہ نان فائلرکاانعام نکلنے پرکٹوتی 30فیصدہوگی۔

سیونگ اکائونٹ منافع پرٹیکس کی شرح پہلے 10فیصد ہوا کرتی تھی لیکن اب فائلرزکو سیونگ اکائونٹ منافع پر 15فیصد بطور انکم ٹیکس دیناہوگا۔ دوسری طرف انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے والے کے سیونگ اکائونٹ منافع سے 30فیصد کٹوتی ہو گی۔

فائلرکی رینٹ انکم پر 5سے 15فیصد ٹیکس منہا ہو گا جبکہ نان فائلر کی رینٹ انکم پر 10سے 15فیصد انکم ٹیکس وصول کیا جائیگا۔

بونس شیئرزکے اجراء پر فائلر سے 10فیصد اورنان فائلر سے 20فیصد ٹیکس کی کٹوتی ہو گی۔

پراپرٹی آکشن کی رقم پر فائلر سے 5فیصد اور نان فائلر سے 10فیصد ٹیکس لیاجائےگا۔

موٹر وہیکل لیزنگ پر فائلر سے ٹیکس زیرو ہو گا جبکہ نان فائلر سے 12فیصد ٹیکس کٹوتی ہو گی۔

موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن پرفائلر سے 10ہزار روپے سے لیکر 5لاکھ روپےٹیکس لیاجائےگالیکن نان فائلر کو چھوٹی سے چھوٹی گاڑی کی خریداری پر 30ہزار اور بڑی سے بڑی گاڑی کی خریداری پر 15لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

گاڑی کا سالانہ ٹوکن ٹیکس فائلر سے 8سو روپے کم از کم اور زیادہ سے زیادہ 10ہزار روپے لیا جائیگلیکن نان فائلر سے کم سے کم 16سو روپے اور زیادہ سے زیادہ 20ہزار روپے ٹوکن ٹیکس لیاجائےگا۔

کمیشن پرٹیکس کی شرح فائلر سے 12فیصد وصول ہو گی جبکہ نان فائلر سے 24فیصد وصول ہوا کریگی۔

بینکنگ ٹرانزکشن اور کیش نکلوانے پر فائلر سے زیرو اور نان فائلر سے زیرو اعشاریہ 6فیصد ٹیکس منہا ہو گا۔

انٹرنیشنل ٹرانزیکشن بذریعہ ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ فی فائلر 2فیصد اورنان فائلر سے 10فیصد ٹیکس لیاجائےگا۔

پراپرٹی کی خریداری پر فائلر سے 2فیصد نان فائلر سے 7فیصد ٹیکس وصول ہوا کریگاجبکہ پراپرٹی کی فروخت پر فائلر سے 2فیصد نان فائلر سے 4فیصد ٹیکس وصول ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …