Home / مونس نےمجھےکہاں پھنسادیا؟ پرویزالہیٰ

مونس نےمجھےکہاں پھنسادیا؟ پرویزالہیٰ

Pervaiz Elahi in Jail

ویب ڈیسک ۔۔ چودھری پرویزالہیٰ کےبارےمیں اگریہ کہاجائےکہ انہوں نےعمرکےآخری حصےمیں اپنی سیاست اوربڑھاپادونوں خراب کرلئےہیں توشایدغلط نہ ہوگا۔ چودھری پرویزالہیٰ ان دنوں جیل میں ہیں اورشایدیہ کہنابھی غلط نہ ہوگاکہ وہ تحریک انصاف کاساتھ دینےسےزیادہ اپنےبیٹےکی ضدکی وجہ سےجیل میں ہیں۔

جیونیوزکےمطابق سوموارکےروزچودھری شجاعت حسین نےجیل میں پرویزالہیٰ سےملاقات کی توایک بارپھرانہیں تحریک انصاف چھوڑنےکامشورہ دیا۔ جیونیوزنےذرائع کےحوالےسےبتایاکہ اس موقع پرپرویزالہیٰ نےکہاکہ مونس نےمجھےکہاں پھنسادیا؟

خبرمیں ذرائع کاحوالہ دیتےہوئےمزیدبتایاگیاہےپرویزالٰہی توپی ٹی آئی چھوڑنےکوتیارہیں لیکن مونس الٰہی انہیں ایساکرنےسےروک رہےہیں۔

ذرائع کےمطابق ملاقات کے دوران بیرون ملک موجود مونس الٰہی سے فون پررابطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوااوربعدمیں مونس الٰہی سےرابطہ ہواتوانہوں نےوالدکواپنے مؤقف پرڈٹےرہنےکیلئےکہا۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …