Home / عمران خان کاکیس فوجی عدالت میں چلےگا،وزیرداخلہ

عمران خان کاکیس فوجی عدالت میں چلےگا،وزیرداخلہ

Rana Sanaullah Interview

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان ایک منافق اعظم اورجھوٹاانسان ہےجوموقع محل دیکھ کراپناموقف بدلنےمیں دیرنہیں لگاتا۔

ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےجیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےکیا۔ انہوں نےکہاکہ 9مئی کوجناح ہاوس سےاس وقت کےکورکمانڈرکی یونیفارم چراکربھرےمجمع میں اس یونیفارم کی تضحیک کرنےوالاکون ہے؟کیاعمران خان میرےاس سوال کاجواب دےسکتےہیں؟

انہوں نےکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے9مئی کےروزشرپسندی کرنےوالوں کی ذہن سازی کی اوران سےکہاکہ میری گرفتاری ریڈلائن ہوگی اوراگرایساہوتاہےتوآپ نےباہرنکلناہےاوراپنی آزادی کوچھینناہے۔ اس کےبہکائےہوئےلوگ تو9مئی کونکلےلیکن عوام ان کےپیچھےنہیں نکلے۔

عمران خان کےخلاف ملٹری کورٹ ٹرائل

راناثنااللہ نےکہاکہ اس بات پرحکومت میں کوئی اختلاف نہیں کہ 9مئی کےواقعات کاماسٹرمائنڈچیئرمین تحریک انصاف ہےاوروہ براہ راست ان واقعات میں ملوث ہے،اس لئےپی ٹی آئی چیئرمین کاکیس بھی ملٹری کورٹ میں چلےگا۔

عام انتخابات کب ہونگے؟

عام انتخابات کی تاریخ کےحوالےسےراناثنااللہ کاکہناتھاکہ ن لیگ واضح موقف ہےکہ الیکشن وقت پرہوں اوراسمبلیاں وقت پرتحلیل ہوں ۔ انہوں نےکہاالیکشن آئین کےتحت ہونگے۔ وزیرداخلہ کےمطابق حکومت 13کی بجائے11اگست کوبھی اسمبلیاں تحلیل کرسکتی ہے۔

راناثنااللہ نےکہاکہ مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی ختم ہو تو 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں، ضروری نہیں کہ الیکشن90 دن بعد ہی ہوں، 64 دن بعدیا74دن بعدبھی ہوسکتے ہیں۔

دبئی میں کچھ ہواہی نہیں

ایک سوال کےجواب میں راناثنااللہ کاکہناتھاکہ دبئی میں نوازشریف،مریم نواز، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ایک معمول کی ملاقات تھی، اس میں کچھ ہواہی نہیں تو کچھ معلوم ہونے یا نہ ہونے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی دبئی ملاقات شیڈولڈ میٹنگ نہیں تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …