ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف کی سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی سخت ترین مذمت۔ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کرتےہوئےمطالبہ کیاکہ قرآن پاک کی بےحرمتی کرنےوالے شخص کو نشان عبرت بنایا جائے۔ شہبازشریف نےواضح کیاکہ آئندہ اگرکسی نے ایسی مذموم حرکت کی توہم سےگلہ نہ کیاجائے۔
شہبازشریف نےمطالبہ کیاکہ قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے خبیث شخص کوعبرت کا نشانہ بناناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خبیث شخص کو سزا دلوانے کیلئے سفارتی اور قانونی چارہ جوئی کرناہوگی، جس کیلئےپہلےعالم اسلام کومتحد ہوکرآوازبلند کرناہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےمزید کہاکہ سویڈن نےاس خبیث کوکیسے اجازت دی کہ وہ یہ مذموم حرکت کرے،ایوان سویڈن پولیس کے اس عمل کی مذمت کرتا ہے،ہماری تمام جانیں رسول کریم اور قرآن حکیم کی حرمت پر قربان۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قرآن مقدس کا نزول رسول اللہ ﷺ پر ہوا جو آخری کتاب ہےجس میں دنیا کو صبر و ایثار کی تلقین کی گئی ہے مگر ایک خاص مقصد کے تحت اسلام اوراسلافوبیا کے خلاف آگ بھڑکائی جارہی ہے تاکہ مسلمان اورعیسائی آپس میں لڑیں۔
یوم تقدیس قرآن
وفاقی حکومت نےسویڈن واقعےکےخلاف آج بروزجمعہ ملک بھرمیں یوم تقدیس قرآن منانےکااعلان کیاہے۔ شہباز شریف کہتےہیں سویڈن واقعے کے خلاف یوم تقدس قرآن منا کردنیا کو پیغام دیں گے اورمطالبہ کریں گے کہ گھناؤنے کام میں ملوث شخص کو سزا دی جائے۔ وزیراعظم نےتمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں سےملکراس احتجاج میں شامل ہونےکی اپیل کی۔
مذمتی قراردادمتفقہ طورپرمنظور
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن واقعہ کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی، قرارداد وزیر پارلیمانی امورمرتضی جاوید عباسی کی جانب سے پیش کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا اور واقعے کے خلاف کارروائی پر زور دیتا ہے، ایوان تمام مذاہب اور مقدس کتابوِں کی تکریم پر یقین رکھتا ہےاوراس بات کی توقع کرتا ہےکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔