Home / محمدحفیظ کوپی سی بی میں بڑےعہدےکی پیشکش

محمدحفیظ کوپی سی بی میں بڑےعہدےکی پیشکش

Ch Zaka Ashraf

ویب ڈیسک ۔۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےسربراہ ذکااشرف نےچارج سنبھالتےہی کرکٹ بورڈمیں تبدیلیوں کاآغازکردیاہے۔ ہارون رشیدکےچیف سلیکٹرکاعہدہ چھوڑتےہی ذکااشرف نےسابق کپتان محمدحفیظ کوکرکٹ کی بہتری کیلئےساتھ کام کرنے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کےمطابق سابق کپتان محمد حفیظ کوایڈوائزرچیف سلیکٹریا پھرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داری نبھانےکی پیشکش کی گئی ہے جس پرآل راؤنڈرنےآمادگی کےاظہارکےساتھ اہل خانہ اوردوستوں سےمشاورت کیلئےوقت مانگاہے۔

محمد حفیظ نےذکا اشرف سے ملاقات اورکام کرنےکی آفرکی تصدیق کرتے ہوئےکہاکہ ذکااشرف میرے لیے قابل احترام ہیں، کرکٹ کوحقیقی معنوں میں درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے تیار ہوں تاہم بورڈ میں نوکری کا ہرگزخواہش مندنہیں۔
محمد حفیظ کاکہناتھاکہ پاکستان کرکٹ کوبلندیوں پردیکھنےکی خواہش ہےاس لیےمیں بطورکرکٹراپناکرداربھی اداکرنااخلاقی فرض سمجھتاہوں۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …