Home / دہشت گردوں کےخلاف آپریشن،میجرعبداللہ شہید

دہشت گردوں کےخلاف آپریشن،میجرعبداللہ شہید

Pak army major martyred in Khyber

ویب ڈیسک ۔۔ دھرتی کےایک اورسپوت نےدھرتی کیلئےجام شہادت نوش کرلیا۔

خیبر ڈسٹرکٹ کے علاقے شکاس میں دہشت گردوں کابہادری سےمقابل کرتےہوئےپاک فوج کےمیجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔ فائرنگ کےتبادلےکےبعد3دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5اور6جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن میجر عبداللہ نےدہشت گردوں کے ایک گروہ کودیکھ لیا، جس کےبعددوطرفہ فائرنگ کاشدیدتبادلہ ہوااورآپریشن کی قیادت کرنے والے میجر میاں عبداللہ شاہ نےجان جان آفرین کےسپردکردی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کےافسران اورجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

PM Shehbaz Sharif suspends 8 PIMS senior officials on recommendations of the inquiry committee

سانحہ پمزپر8 اعلیٰ افسران فارغ

Sunday, 30 August 2026 | Monitoring Desk وزیراعظم شہبازشریف نےپمزسانحے پرہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر …