ویب ڈیسک ۔۔ عمرہ زائرین کیلئےبڑی خبر۔ سعودی حکومت نےعمرہ کرنے کے خواہشمندوں کے لیے الیکٹرانک ویزےیاای ویزےکااجراشروع کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی وزارت حج اورعمرہ نے یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کی آمدکےپیش نظرکیا ہے۔
سعودی وزارت سیاحت کے اعلان کےمطاق بعض ویزوں کے حامل افرادفوری ای ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
اس کےعلاوہ برطانیہ، امریکہ کا سیاحتی ویزارکھنےوالےاوریورپی یونین کے کسی بھی ملک کے مستقل باشندے اس نئے ویزا کےحصول کےاہل ہوں گے۔
وزارت حج وعمرہ کےاعلان کےمطابق وہ مسلمان جن کےپاس خلیجی ممالک کاسیاحتی ویزاہو، شینگن ممالک کاسیاحتی ویزاہو،امریکاوبرطانیہ کاویزاہوتوان کیلئےضروری ہےکہ وہ سعودی عرب آمدسےپہلےنوسک کےذریعےعمرہ کیلئےاپنی بکنگ کرادیں۔ واضح رہےکہ نوسک ایپ کےذریعےآپ کوعمرہ کےحوالےسےتمام ضروری معلومات مہیاکی جاتی ہیں،جن میں رہائش کےمعاملات بھی شامل ہیں۔
مذکورہ ویزا رکھنے والوں کے اہلخانہ بھی آمد پرفوری ویزا حاصل کرسکیں گے۔ تاہم اس ویزاپرحج کے موسم میں حج یا عمرہ نہیں کیاجاسکتا۔
عمرہ زائرین یکم محرم یعنی 19جولائی سےسعودی عرب آسکتےہیں۔
ای ویزاکاحصول
سعودی وزارت حج وعمرہ کےمطابق ای ویزاکےحصول کیلئےدرخواستیں "نوسک”کےذریعےدی جاسکتی ہیں۔ اس پلیٹ فارم کےذریعےدنیابھرکےمسلمان نوسک کےذریعےآسانی سےای ویزاحاصل کرسکتےہیں۔
عمرہ ویزااب 24گھنٹےمیں حاصل کیاجاسکتاہےاوراس کادورانیہ 30سے90روزتک بڑھادیاگیاہے۔ اس ویزاکیلئےصحت کےحوالےسےبھی کوئی شرائط عائدنہیں کی گئیں۔ اس کےعلاوہ خواتین کیلئےمحرم کی شرط بھی عائدنہیں کی گئی۔