Home / محمدعامرکاریٹائرمنٹ بارےانوکھابیان

محمدعامرکاریٹائرمنٹ بارےانوکھابیان

fast bowler Mohammad Amir

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرمحمد عامر نےقومی ٹیم میں واپسی کے امکانات کےحوالےسےایسی بات کہہ دی جسےپڑھنےکےبعدآپ بھی کچھ دیرکیلئےحیران رہ جائیں گے۔

مقامی ٹی وی چینل سےبات کرتےہوئےمحمد عامر نے کہا کہ میں اب ریٹائر ہوچکا ہوں،واپسی کیلئے کیسے پر امید ہوں؟انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوتا تو واپسی کے امکانات تھے۔

انہوں نےاپنی ریٹائرمنٹ کےحوالےسےزیادہ عجیب بات یہ کی کہ "اب نوجوان کرکٹرز کیلئے کھیل میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے، میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں جبکہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں”۔

یادرہےکہ 2020 میں 28 سالہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتےہوئےاسوقت کی ٹیم مینجمنٹ، ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت بالنگ کوچ وقار یونس پر شدید تنقید کی تھی اورانہیں اپنی ریٹائرمنٹ کا ذمہ دارقراردیاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …