Home / نوازشریف نااہلی: حامدخان کابڑاانکشاف

نوازشریف نااہلی: حامدخان کابڑاانکشاف

Senior Lawyer Hamid Khan Interview

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسینئررہنمااورماہرقانون حامدخان نےکہاہےنوازشریف کونااہل کرنےفیصلہ عدالتی فیصلےسےبہت پہلےکہیں اورہوچکاتھا،عدلیہ کوصرف استعمال کیاگیا۔ عمران خان جسٹس وجیہ الدین کمیشن کی بات مان لیتےتوپی ٹی آئی صحیح معنوں میں جمہوری پارٹی بن جاتی۔

جیونیوزپرپروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتےہوئےحامدخان کاکہناتھاکہ نوازشریف اس غلط فہمی کاشکارتھےکہ وہ عدلیہ کوہینڈل کرلیں گےلیکن انہیں بعدمیں احساس ہواکہ معاملات ان کےکنٹرول سےباہرہیں۔

حامدخان نےکہاکہ چیئرمین تحریک انصاف کولوگوں کوپہچان نہیں، آج دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوچکاہے۔ جہازکےذریعےآنےوالوں کوواپسی کیلئےجہازکی ضرورت نہیں پڑی۔ عمران خان جسٹس وجیہہ الدین کی تجاویزمنظورکرلیتےتوآج تحریک انصاف صحیح معنوں میں سیاسی جمہوری پارٹی بن چکی ہوتی۔

نوازشریف کےچوتھی باروزیراعظم بننےکی راہ ہموار

یادرہےکہ جسٹس وجیہہ الدین نے،جب وہ تحریک انصاف کاحصہ تھے، جہانگیرترین،علیم خان اورپرویزخٹک کوپارٹی سےنکالنےکامشورہ دیاتھا۔

فیاض چوہان کاردعمل

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کےرہنمافیاض چوہان نےجہانگیرترین اورعلیم خان کےحوالےسےحامدخان کی باتوں کوسختی سےمستردکردیااورکہاکہ علیم خان اورجہانگیرترین کےبارےمیں اس طرح کی گفتگوکرکےحامدخان اپناقدبڑاکرنےکی کوشش کررہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …