Home / عمران خان کی 2ہفتوں میں ممکنہ گرفتاری

عمران خان کی 2ہفتوں میں ممکنہ گرفتاری

Imran Khan in Jail

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےآئندہ ایک سےدوہفتوں میں اپنی گرفتاری کاخدشہ ظاہرکیاہےاورپارٹی رہنماءوں کوہدایت کی ہےکہ ان کی گرفتاری کی صورت میں ایساپرامن احتجاج کیاجائےجوتوجہ بھی حاصل کرسکےاورحکومت بھی اسےناکام نہ کرپائے۔

روزنامہ جنگ میں سینئرصحافی انصارعباسی کی خبرکےمطابق عمران خان نےہدایت کی ہےکہ ان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کےمعاملات ایک کورکمیٹی چلائےگی جس میں شامل افرادکےنام فی الحال صرف پارٹی چیئرمین کوہی معلوم ہیں۔یہ نام عمران خان اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی رہنماءوں کےسامنےافشاکریں گے۔ اس کےعلاوہ شاہ محمودسمیت کسی انفرادی شخصیت کوعمران خان کےجیل جانےکی صورت میں قائدانہ کردارنہیں دیاجارہا۔

تحریک انصاف کی حکمت عملی کےمطابق عمران خان کی گرفتاری کےبعداحتجاج واقعی پرامن ہوگااوراحتجاج میں شامل کسی کوفوجی چھاونی یافوجی علاقوں کےقریب جانےکی اجازت نہیں ہوگی۔ پارٹی کےروپوش رہنماءوں سےکہاگیاہےکہ وہ احتجاج میں اس طریقےسےشامل ہوں کہ گرفتاری نہ ہوسکے۔

عمران خان کی زیرقیادت تحریک انصاف سمجھتی ہےکہ عمران خان کواگرگرفتارکیاجاتاہےتوان کی مقبولیت میں مزیداضافہ ہی ہوگا۔

تحریک انصاف کاسخت ردعمل

تحریک انصاف کےترجمان نےانصارعباسی کی خبرکومن گھڑت،بےبنیاداورخودساختہ قراردیکرمستردکردیاہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کےمطابق انصارعباسی کی خبرمن گھڑت اورغیرتصدیق شدہ ہے۔ ترجمان کےمطابق انصارعباسی نےصحافتی اصولوں کےبرعکس اپنی خبرکی تصدیق کیلئےپارٹی کےکسی ذمہ داررہنماسےتصدیق کرنےکی زحمت بھی گوارانہیں کی۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …