Home / چیف جسٹس کاگروپ بندی کامبینہ اعتراف۔

چیف جسٹس کاگروپ بندی کامبینہ اعتراف۔

Asad Toor Vlog

ویب ڈیسک ۔۔ معروف وی لاگراسدطورنےچیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطابندیال کےحوالےسےکچھ بہت ہی چونکادینےوالی باتیں کی ہیں۔ اسدطورنےچیف جسٹس کی ان باتوں کاتذکرہ حال ہی میں اپنےوی لاگ میں کیاہے۔ اسدطورکےاس وی لاگ کوملک کےمعتبرجریدے”فرائیڈےٹائمز”نےخبرکی صورت میں اپنےصفحات پرشائع کیاہے۔ ہم اسی خبرکواردومیں ترجمہ کرکےاپنےپڑھنےوالوں کی خدمت میں پیش کررہےہیں۔

خبرکےمطابق چیف جسٹس عمرعطابندیال نےآخرکارملک کی سب سےبڑی اوراعلیٰ عدالت میں ہمخیال ججزکاگروپ بنانےکی کوششوں کی تصدیق کی ہے۔ اس کےعلاوہ چیف جسٹس نےساتھی ججوں بارےخیالات،عدالت عظمیٰ پربیرونی دباوکاذکربھی کیاہے۔

اسدطورنےاپنےدھماکہ خیزوی لاگ میں بتایاکہ چیف جسٹس نےاپنےخیالات عالیہ کااظہارچندکورٹ رپورٹرزاوریوٹیوبرزکےساتھ اپنی ایک مینٹنگ میں کیا۔ ذرائع کےحوالےسےبتایاگیاہےکہ یہ میٹنگ عیدالاضحیٰ سےایک روزپہلےہوئی جس میں صدیق جان،احمدعدیل سرفرازاورعابدعندلیب شامل تھے۔

اسدطورنےاپنےوی لاگ میں بتایاکہ اس ملاقات میں اعلیٰ عدلیہ پراسٹیبلشمنٹ کےمبینہ دباو، تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان ، چیف جسٹس کےبرادرججوں سمیت بہت سےموضوعات پربات ہوئی۔

کیاچیف جسٹس سیاسی جھکاورکھتےہیں؟

چیف جسٹس سےدوران ملاقات تحریک انصاف، نومئی کےبعدکےحالات اورممکنہ طورپرعمران خان مستقبل کےحوالےسےسوالات پوچھےگئے۔

ان سوالوں کےجواب میں مبینہ طورپرچیف جسٹس نےکہاکہ اسٹیبلشمنٹ اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوپائےگی۔ عمران خان بہت پرعزم اوربہادرہیں اوراسٹیبلشمنٹ انہیں توڑنےمیں کبھی کامیاب نہیں ہوپائےگی۔ فوج کواندازہ نہیں کہ وہ کس سےڈیل کررہےہیں۔

سپریم کورٹ میں گروپ بندی؟

اسدطورکےمطابق چیف جسٹس نےتسلیم کیاکہ انہوں نےسپریم کورٹ میں 7ہم خیال ججوں کاایک گروپ بنایا۔ چیف جسٹس کےمطابق صرف وہ ان کےہم خیال ججوں کاگروپ کام کررہےہیں جبکہ دیگرسیاست کررہےہیں۔ رپورٹ کےمطابق چیف جسٹس نےکہاکہ وہ کام کرناچاہتےہیں لیکن ان کےبرادرججزانہیں کام سےروک رہےہیں۔

اسٹیبلشمنٹ کادباو؟

ایک سوال کےجواب میں چیف جسٹس نےمبینہ طورپرکہاکہ جوڈیشری پرفوج کی جانب سےبےپناہ دباوہےاوربہت سےججوں کوہراساں کیاجارہاہے۔

جسٹس عمرعطابندیال کامزیدکہناتھاکہ حال ہی میں اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس ارباب محمدطاہرکوچھوڑکردیگرجج ان سےآکرملےاورکہاکہ ان پراسٹیبلشمنٹ کی طرف سےبےپناہ دباوہے۔ انہوں نےاسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس محسن اخترکیانی کےخلاف فائل ہونےوالےریفرنس کاحوالہ بھی دیا۔

نوٹ: یہ خبرفرائیڈےٹائمزمیں شائع خبرکااردوترجمہ ہے۔ کسی بھی قسم کی غلطی سہواًشمارکی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …