مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کاوزیراعظم کیلئےشہبازشریف کوووٹ دینےکااعلان ۔ وفاق میں حکومت سازی کیلئےمسلم لیگ ن کی مددکےباوجودپیپلزپارٹی خودحکومت کاحصہ نہیں بنےگی۔ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اجلاس کےبعدمیڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےبلاول بھٹونےفیصلوں سےآگاہ کیا۔ بلاول بھٹونےکہاوفاق میں پیپلزپارٹی حکومت سازی کیلئےن لیگ کےامیدوارکوووٹ دےگی لیکن ہم وزارتیں لیں گےنہ کسی طرح سےحکومت میں شامل ہوں گے۔ بلاول بھٹونےمزیدکہاکہ وہ چاہتےہیں آصف زرداری صدرپاکستان بنیں ،اس کےعلاوہ ہم سپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینٹ کیلئےاپنےامیدوارکھڑےکریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاہم نےیہ فیصلہ ملک کےوسیع ترمفادمیں کیاکیونکہ اس وقت ہم سیاسی عدم استحکام کےمزیدمتحمل نہیں ہوسکتے۔ ملک میں آگ لگی ہےاوربجھانےکی صلاحیت صرف آصف زرداری کےپاس ہے۔ ان حالات …
مزید پڑھیں »پاکستان
مریم،عطاتارڑ،خواجہ آصف کےحلقوں کیخلاف درخواستیں خارج
مانیڑنگ ڈیسک ۔۔ لاہورہائیکورٹ نےانتخابی نتائج چیلنج کرنےکےکیس میں اہم فیصلہ سنادیا ۔ جسٹس علی باقرنجفی نے18حلقوں کےنتائج کےخلاف دائردرخواستیں خارج کردیں ۔ جسٹس علی باقرنجفی نےاپنےتحریری فیصلےمیں لکھاکہ دائرکی گئی درخواستیں قابل سماعت نہیں،درخواست گزارپہلےالیکشن ایکٹ کےسیکشن 8اور9کےتحت الیکشن کمیشن سےرجوع کریں ۔ تحریری فیصلے کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 218 کےتحت ان درخواستوں کافیصلہ کرے، درخواست گزارکی موجودگی یاعدم موجودگی میں نتائج مرتب ہونے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا۔فیصلےمیں مزیدکیاگیاکہ الیکشن کمیشن کافیصلہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ہوناچاہیے۔ واضح رہےکہ جن حلقوں کےنتائج چیلنج کئےگئےان میں لاہورسےنوازشریف،مریم نواز،عطاتارڑ،علیم خان،عون چودھری،سیالکوٹ سےخواجہ آصف کےحلقوں سمیت …
مزید پڑھیں »تحریک انصاف نےاپنےارکان سےاستعفےمانگ لئے
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی نےمسلم لیگ اورپیپلزپارٹی کی جانب سےاپنےارکان سےرابطوں کےانکشاف کےبعدجیتنےوالےپی ٹی آئی ارکان اسمبلی سےاستعفےاورحلف نامے مانگ لیے۔ ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 20 سے زائد ارکان سے رابطے کیے ہیں۔ ان رابطوں کے بعد پی ٹی آئی رہنما گوہرخان نےعمیر نیازی کوارکان سے استعفے اور حلف نامے لینےکیلئےکہاہے۔ استعفے اور حلف نامےلینے کا مقصد آزاد ارکان کو وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے۔ ارکان کی اسی کھینچاتانی کےبیچ لاہور سےنومنتخب ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری لاہور وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل …
مزید پڑھیں »وفاق،پنجاب اورکےپی میں حکومت ہم بنائیں گے: بیرسٹرگوہر
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق ،پنجاب اورخیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےقومی اسمبلی میں ایک سوسترسےزائدنشستیں حاصل کرنےکادعویٰ کیا،انہوں پرائم انسٹی ٹیوشن اورعدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسےاپیل کی کہ ان کےمینڈیٹ کااحترام کیاجائے۔ انہوں نےوکٹری اسپیچ کرنےپرنوازشریف کوتنقیدکانشانہ بنایااورکہاجن کےپاس پچاس سیٹیں وہ حکومت بنانےکی بات کرتےہیں ۔ بیرسٹرگوہرکےمطابق بہت سی سیٹیں ایسی ہیں جہاں وہ جیت رہےتھےلیکن انہیں ہروایاگیا،ایسےنتائج کوعدالتوں میں چیلنج کیاجائےگا۔ بیرسٹرگوہرکےمطابق ان کےآزادامیدوارپارٹی سےرابطےمیں ہیں اوروہ پارٹی کےوفاداررہیں گے۔۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاق میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی …
مزید پڑھیں »سیاسی وعدےقابل عمل نہیں : شبرزیدی
ویب ڈیسک ۔۔ سابق ایف بی آرچیئرمین شبرزیدی کہتےہیں سیاسی جماعتیں عوام کوسبزباغ دکھارہی ہیں،الیکشن مہم کےدوران کئےگئےوعدوں کاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں ۔۔ جیو نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے شبر زیدی کاکہناتھامعیشت بہتر ہو تو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیےکیونکہ آئی ایم ایف سےقرض ملنےکےبعدآپ کومغرب کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نےاسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی معاشی پالیسی کوتنقیدکانشانہ بناتےہوئےکہانگران حکومت نے صحیح اقدامات کیےاورپاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا۔ شبرزیدی نےخدشہ ظاہرکیاکہیں یہ لوگ دوبارہ معیشت کوخراب نہ کردیں، انتخابی مہم میں عوام سے وعدے کرنے والوں کو پتا ہے وہ …
مزید پڑھیں »بلوچستان میں 2دھماکے،28جاں بحق،درجنوں زخمی
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے،اب تک موصول ہونےوالی اطلاعات کےمطابق جاں بحق ہونےوالی مجموعی تعداداٹھائیس ہے،درجنوں زخمی اس کےعلاوہ ہیں ۔ جاں بحق افرادکی تعدادمیں اضافےکاخدشہ ۔۔ میڈیاسےموصول ہونےوالی اطلاعات کےمطابق پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں آزادامیدواراسفندیارکاکڑکےانتخابی دفترکےباہرہوا۔ اس دھماکےمیں پندرہ افرادجاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوئے۔ دھماکےکی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ،زخمیوں اورلاشوں کوہسپتال پہنچایا، خانوزئی ہسپتال ذرائع کےمطابق زخمیوں میں سےبیشترکی حالت نازک ہے ۔۔ سابق وزیر اسفند یار خٹک کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،اس بار ٹکٹ نہ ملنے پر وہ …
مزید پڑھیں »میرامینڈیٹ چھیڑاتولوگ عمران کوبھول جائیں گے:بلاول
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ لاڑکانہ کےجلسےمیں بلاول بھٹوکالہجہ انتہائی تلخ ہوگیااورانہوں نےمسلم لیگ ن کوآڑےہاتھوں لیتےہوئےتیروں کی برسات کردی۔ بلاول بھٹونےواضح کیاکہ اگرکوئی صاف اورشفاف الیکشن جیت کروزیراعظم بنتاہےبسم اللہ لیکن اگرکسی نےان کےمینڈیٹ سےچھیڑچھاڑکرنےکی کوشش کی تووہ ایساپیچھاکریں گےکہ لوگ بانی پی ٹی آئی کوبھی بھول جائیں گے۔ انہوں نےدعویٰ کیاکہ اس مرتبہ میاں صاحب کےحالات بہت پتلےہیں اوران کی اپنی سیٹ خطرےمیں ہے،ن لیگ کاتخت لاہوربری طرح ہل رہاہے،پوراٹبرسڑکوں پرپھررہاہےلیکن کوئی ان کی شکل تک دیکھنےکوتیارنہیں ۔ بلاول بھٹونےکہامسلم لیگ ن پنجاب سےکچھ سیٹیں تونکال لےگی لیکن کلین سویپ والامعاملہ کہیں دکھائی نہیں دیتا۔اس بارتون لیگ نےملتان میں بھی …
مزید پڑھیں »فراڈیااربوں کانقصان کرگیا: نوازشریف
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آٹھ فروری کاسورج ملک کیلئےخوشحالی کاپیغام لےکرآئےگا،ملک کاستیاناس کرنےوالےفراڈیوں کودوبارہ نہیں آنےدینا،نوازشریف کاقصورکےعلاقےکھڈیاں میں جلسےسےخطاب ۔ انتخابی مہم کےآخری جلسےکیلئےمسلم لیگ ن نےقصورکےعلاقےکھڈیاں کاانتخاب کیا،جلسےسےنوازشریف کےعلاوہ شہبازشریف اورمریم نوازنےبھی خطاب کیا۔ نام لئےبغیرعمران خان پرتنقیدکرتےہوئےنوازشریف نےکہاایک شخص نےآپ سےپچاس لاکھ گھراورایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیا۔ کیاکسی کوگھریانوکری ملی؟کہاں ہےوہ بلین ٹری سونامی؟سب فراڈتھا،ملک کااربوں روپےکانقصان کرکےچلےگئے۔ نوازشریف نےکہاہم نےبہت ٹھوکریں کھالیں ۔ اب پاکستان کوایشین ٹائیگربناناہےاوریہ کام ہم یوتھ کےساتھ مل کرکریں گے۔ دعوےسےکہتاہوں نوازشریف کونہ نکالاجاتاتوآج سب کےپاس روزگارہوتا۔ نوازشریف نےوعدہ کیاکہ حکومت میں آنےکےبعدکھڈیاں کی سڑکیں پیرس کی سڑکوں کومات دیں گی ، انہوں نےجلسےکی جگہ …
مزید پڑھیں »پی ٹی آئی نےسپریم کورٹ میں اپیل کردی
ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف نےاپنےانتخابی نشان بلےکی واپسی کیلئےسپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ پی ٹی آئی نےانٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرےاورپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کرے۔ درخواست گزارنےموقف اپنایا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق کروائے گئے اور الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتا۔
مزید پڑھیں »شہبازشریف کابلاول پرپلٹ کروار
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ شہبازنےبلاول بھٹوکوایک بارپھرموازنےکاچیلنج دے دیا۔لاہورمیں نیوزکانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکراچی میں ہونےوالی بارش کےبعدلاہوراورکراچی کاموازنہ ہوگا۔ لاہورکی حالت کراچی جیسی ہوتی تومیں الیکشن سےدستبردارہوجاتااوربلاول سےکہتامیرےحلقےسےآپ الیکشن لڑلیں ۔۔ شہبازشریف نےبلاول بھٹوپرطنزکرتےہوئےکہاکل سب نےدیکھاکراچی میں ٹھاٹھیں مارتاہواسمندرتباہی کامنظرپیش کررہاتھا،مائیں بہنیں گھٹنےگھٹنے پانی سےگزررہی تھیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھابلاول بھٹو کراچی، لاہور، میانوالی یاکوئٹہ جہاں سےچاہیں الیکشن لڑیں،لیکن پیسےدےکرشناختی کارڈ رکھنا ووٹ کی بدترین توہین ہے۔ پی ٹی آئی کو نشانہ بناتے ہوئےصدرن لیگ نے کہا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا چور کون ہے؟ماضی میں کسی سیاستدان کا ایسا رویہ نہیں دیکھا جیسا بانی پی ٹی آئی کا تھا، …
مزید پڑھیں »