مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی نےمسلم لیگ اورپیپلزپارٹی کی جانب سےاپنےارکان سےرابطوں کےانکشاف کےبعدجیتنےوالےپی ٹی آئی ارکان اسمبلی سےاستعفےاورحلف نامے مانگ لیے۔
ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 20 سے زائد ارکان سے رابطے کیے ہیں۔ ان رابطوں کے بعد پی ٹی آئی رہنما گوہرخان نےعمیر نیازی کوارکان سے استعفے اور حلف نامے لینےکیلئےکہاہے۔ استعفے اور حلف نامےلینے کا مقصد آزاد ارکان کو وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے۔
ارکان کی اسی کھینچاتانی کےبیچ لاہور سےنومنتخب ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری لاہور وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
وسیم قادرنےلاہورکےحلقےاین اےایک سواکیس سےن لیگ کےسینئررہنماشیخ روحیل اصغرکوہرایاتھا۔۔