Home / وفاق،پنجاب اورکےپی میں حکومت ہم بنائیں گے: بیرسٹرگوہر

وفاق،پنجاب اورکےپی میں حکومت ہم بنائیں گے: بیرسٹرگوہر

PTI Chairman

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق ،پنجاب اورخیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےقومی اسمبلی میں ایک سوسترسےزائدنشستیں حاصل کرنےکادعویٰ کیا،انہوں پرائم انسٹی ٹیوشن اورعدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسےاپیل کی کہ ان کےمینڈیٹ کااحترام کیاجائے۔

انہوں نےوکٹری اسپیچ کرنےپرنوازشریف کوتنقیدکانشانہ بنایااورکہاجن کےپاس پچاس سیٹیں وہ حکومت بنانےکی بات کرتےہیں ۔ بیرسٹرگوہرکےمطابق بہت سی سیٹیں ایسی ہیں جہاں وہ جیت رہےتھےلیکن انہیں ہروایاگیا،ایسےنتائج کوعدالتوں میں چیلنج کیاجائےگا۔

بیرسٹرگوہرکےمطابق ان کےآزادامیدوارپارٹی سےرابطےمیں ہیں اوروہ پارٹی کےوفاداررہیں گے۔۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاق میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی ،دو دن میں مشاورت سے کے پی کے وزیراعلیٰ کا بھی فیصلہ کریں گے۔ 135 سیٹوں کے قریب ہم پنجاب میں نشستیں حاصل کررہے ہیں،  پنجاب میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ اکثریتی پارٹی کےطورپرصدرہمیں ہی حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

انہوں نے کہاہمارا کسی سے جھگڑا نہیں، مستقبل کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں، ہم آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں گےاورحکومت بنائیں گے۔

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار 100 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 73 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام اب تک 2، 2 نشستیں اور مجلس وحدت المسلمین ایک نشست حاصل کرچکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …