Home / مریم،عطاتارڑ،خواجہ آصف کےحلقوں کیخلاف درخواستیں خارج

مریم،عطاتارڑ،خواجہ آصف کےحلقوں کیخلاف درخواستیں خارج

LHC election verdict

مانیڑنگ ڈیسک ۔۔ لاہورہائیکورٹ نےانتخابی نتائج چیلنج کرنےکےکیس میں اہم فیصلہ سنادیا ۔ جسٹس علی باقرنجفی نے18حلقوں کےنتائج کےخلاف دائردرخواستیں خارج کردیں ۔

جسٹس علی باقرنجفی نےاپنےتحریری فیصلےمیں لکھاکہ دائرکی گئی درخواستیں قابل سماعت نہیں،درخواست گزارپہلےالیکشن ایکٹ کےسیکشن 8اور9کےتحت الیکشن کمیشن سےرجوع کریں ۔

تحریری فیصلے کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 218 کےتحت ان درخواستوں کافیصلہ کرے، درخواست گزارکی موجودگی یاعدم موجودگی میں نتائج مرتب ہونے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا۔فیصلےمیں مزیدکیاگیاکہ الیکشن کمیشن کافیصلہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ہوناچاہیے۔

واضح رہےکہ جن حلقوں کےنتائج چیلنج کئےگئےان میں لاہورسےنوازشریف،مریم نواز،عطاتارڑ،علیم خان،عون چودھری،سیالکوٹ سےخواجہ آصف کےحلقوں سمیت دیگرحلقےشامل تھے۔

یہ درخواستین لاہورکےحلقہ این اے128میں عون چودھری سےہارنےوالےسلمان اکرم راجہ اورسیالکوٹ میں خواجہ آصف سےالیکشن والی ریحانہ ڈارنےدائرکی تھیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …