مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کاوزیراعظم کیلئےشہبازشریف کوووٹ دینےکااعلان ۔ وفاق میں حکومت سازی کیلئےمسلم لیگ ن کی مددکےباوجودپیپلزپارٹی خودحکومت کاحصہ نہیں بنےگی۔
سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اجلاس کےبعدمیڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےبلاول بھٹونےفیصلوں سےآگاہ کیا۔ بلاول بھٹونےکہاوفاق میں پیپلزپارٹی حکومت سازی کیلئےن لیگ کےامیدوارکوووٹ دےگی لیکن ہم وزارتیں لیں گےنہ کسی طرح سےحکومت میں شامل ہوں گے۔
بلاول بھٹونےمزیدکہاکہ وہ چاہتےہیں آصف زرداری صدرپاکستان بنیں ،اس کےعلاوہ ہم سپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینٹ کیلئےاپنےامیدوارکھڑےکریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاہم نےیہ فیصلہ ملک کےوسیع ترمفادمیں کیاکیونکہ اس وقت ہم سیاسی عدم استحکام کےمزیدمتحمل نہیں ہوسکتے۔ ملک میں آگ لگی ہےاوربجھانےکی صلاحیت صرف آصف زرداری کےپاس ہے۔ ان حالات کافائدہ ملک دشمن بھی اٹھاسکتےہیں۔
بلاول بھٹونےپریس کانفرنس میں اعتراف کیاکہ دراصل ان کےپاس وفاق میں حکومت بنانےکامینڈیٹ نہیں،اس لئےوہ خودکووزیراعظم کےامیدوارکےطورپرپیش نہیں کررہے۔
بلاول بھٹونےن لیگ کی حمایت کی وجہ بتاتےہوئےکہاتحریک انصاف توان سےبات کرنےپرتیارنہیں،ایسےوہ ن لیگ کےامیدوارکی حمایت نہیں کرتےتودوبارہ الیکشن کی طرف جاناپڑےگااورملک اس کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ایسی صورت میں ملک میں عدم استحکام بڑھےگا۔