Home / مرکزمیں اتحادی حکومت بنےگی،اعلان ہوگیا

مرکزمیں اتحادی حکومت بنےگی،اعلان ہوگیا

ally government in center

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اوربلوچستان عوامی پارٹی نے اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملکی سیاسی جماعتوں کےاجلاس کےبعد آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور صادق سنجرانی نےمیڈیاکواپنےآنےوالی حکومت کےحوالےسےمختصربریف کیا۔

سابق صدرآصف زرداری نےکہاہم نےمل کرحکومت بنانےکافیصلہ کیاہےاورہم ملکرملک کومسائل سےنکالیں گے۔۔ مصالحت کےعمل کوآگےبڑھائیں گےاوراس کام میں ہم پی ٹی آئی کوبھی شامل کریں گے۔

شہبازشریف نےبات کرتےہوئےتمام سیاسی جماعتوں کومیثاق معیشت اورمیثاق جمہوریت کی پیشکش کی۔ کہاہمارےسامنےاولین ایجنڈاملک کی معیشت کی بحالی ہے،یہ کام مشکل ضرورہےلیکن ناممکن نہیں۔

ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاجمہوریت کی خاطرشہباز شریف کاپہلےبھی ساتھ دیا تھا اب بھی دیں گے، ہم سب پاکستان کوبہتر صورتحال کی جانب لےجائیں گے۔

صادق سنجرانی نےکہاامیدہےحکومت بننےکےبعدبلوچستان کےمسائل پرقابوپانےمیں مددملےگی ۔

یہ بھی چیک کریں

Hina Javed Murder case, main accused statement

حناجاویدقتل کیس: مرکزی ملزم کےاہم انکشافات

Sunday, 18 October 2026 | Web Desk حناجاوید قتل کیس میں گرفتار گھریلو ملازم ذیشان …