Home / میرامینڈیٹ چھیڑاتولوگ عمران کوبھول جائیں گے:بلاول

میرامینڈیٹ چھیڑاتولوگ عمران کوبھول جائیں گے:بلاول

bilawal challenge nawaz sharif

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔  لاڑکانہ کےجلسےمیں بلاول بھٹوکالہجہ انتہائی تلخ ہوگیااورانہوں نےمسلم لیگ ن کوآڑےہاتھوں لیتےہوئےتیروں کی برسات کردی۔

بلاول بھٹونےواضح کیاکہ اگرکوئی صاف اورشفاف الیکشن جیت کروزیراعظم بنتاہےبسم اللہ لیکن اگرکسی نےان کےمینڈیٹ سےچھیڑچھاڑکرنےکی کوشش کی تووہ ایساپیچھاکریں گےکہ لوگ بانی پی ٹی آئی کوبھی بھول جائیں گے۔

انہوں نےدعویٰ کیاکہ اس مرتبہ میاں صاحب کےحالات بہت پتلےہیں اوران کی اپنی سیٹ خطرےمیں ہے،ن لیگ کاتخت لاہوربری طرح ہل رہاہے،پوراٹبرسڑکوں پرپھررہاہےلیکن کوئی ان کی شکل تک دیکھنےکوتیارنہیں ۔

بلاول بھٹونےکہامسلم لیگ ن پنجاب سےکچھ سیٹیں تونکال لےگی لیکن کلین سویپ والامعاملہ کہیں دکھائی نہیں دیتا۔اس بارتون لیگ نےملتان میں بھی جلسہ نہیں کیا،جس کامطلب ہےوسیب ان کےہاتھ سےگیا۔

انہوں نےایک باراپنی بات کودہرایاکہ میاں صاحب جیسےسیاستدانوں کی پرانی سوچ نےملک کونقصان پہنچایا،کیاہماری قسمت میں یہی لکھاہےکہ ایک بارپھران کاچہرہ دیکھیں ۔ ان جیسےسیاستدانوں نےسیاست کوگالی بنادیاہے۔ پیپلزپارٹی حکومت میں آکرنفرت اورتقسیم کی سیاست کودفن کردےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …