پاکستان

نکاح کیس کےفیصلےکےاہم نکات ۔۔

190 million pound case

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ غیرشرعی نکاح کیس میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کوسات ، سات سال قیداورپانچ پانچ لاکھ روپےجرمانےکی سزاسنادی گئی، عدم ادائیگی جرمانہ پردونوں کومزیدچارماہ قیدکی سزابھگتناہوگی۔ سینئرسول جج قدرت اللہ نےاڈیالہ جیل میں ملزمان کی موجودگی میں فیصلہ سنایا،عدالت کےتحریری فیصلےکےمطابق،پاکستان پینل کوڈ کی سیکشن 496 کے تحت بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی پر غیر شرعی نکاح کا الزام ثابت ہوچکا، لہٰذا دونوں ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ مقدمےکےدرخواست گزار بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا …

مزید پڑھیں »

توشہ خانہ کیس: تفصیلی فیصلےمیں کیاہے؟

190 million pound case

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان اوربشریٰ بی بی نےتین ارب سولہ کروڑمالیت کےجیولری سیٹ کومحض نوےلاکھ روپےدےکررکھ لیا، دونوں نےقومی خزانےکودوارب روپےسےزائدکانقصان پہنچایا۔۔ توشہ خانہ ریفرنس کےچوالیس صفحات پرجاری تحریری فیصلےکےمطابق،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ کوغیرملکی سربراہاں سےایک سواٹھ تحائف ملے۔ سعودی ولی عہدنےبشریٰ بی بی کوگراف کاجیولری سیٹ تحفےمیں دیا،یہ تحفہ رپورٹ توہوالیکن جمع نہیں کرایاگیا۔ فیصلےکےمطابق،عمران خان اوربشریٰ بی بی نےتحفےکی قیمت کاتعین کرنےوالےپرائیویٹ ماہرپراثرورسوخ استمال کرکےاس کی قیمت کم لگوائی ۔ کیس کےایک گواہ بن یامین کے مطابق گراف جیولری سیٹ مجرمان نے توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا، عمران خان اور بشریٰ بی بی تحائف کی …

مزید پڑھیں »

عمران اوربشریٰ نےمیری اوربچوں کی زندگی بربادکردی:خاورمانیکا

imran bushra and khawar manika

مانیٹرنگ ڈیسک – عدت میں نکاح کےکیس کی سماعت کےدوران عمران خان ، بشریٰ بی بی اورخاورمانیکاکےدرمیان تلخ کلامی ۔ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی اورخاورمانیکانےاپنابیان عدالت کےروبروقلمبندکرایا۔ اسی دوران عمران خان ، بشریٰ بی بی اورخاورمانیکاکےدرمیان انتہائی تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا۔ بشریٰ بی بی کےوکیل عثمان گل بھی لڑائی میں کودپڑےاورانہوں نےاطلاعات کےمطابق خاورمانیکاکومکامارنےکی کوشش بھی کی۔ عدالت میں عمران خان نےکہاوہ قرآن پرحلف دینےکوتیارہیں کہ انہوں نےشادی والےدن بشریٰ بی بی کودیکھا،خاورمانیکاسےبھی قرآن پرحلف لیاجائے، اس پرخاورمانیکانےکہاوہ حلف دینےکوتیارہیں ۔ اس موقع پر جج نےکہاخاورمانیکانےقرآن  پرحلف دیاتوآپ کا جرح کا حق ختم ہوجائےگا۔ عمران خان نےکہاخاورمانیکا …

مزید پڑھیں »

تشددکی اجازت کسی کونہیں: آرمی چیف

Pakistan Army Chief

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیر صدارت ہونےوالی کورکمانڈرزکانفرنس میں اس عزم کااعادہ کیاگیاکہ سیاسی سرگرمی کے نام پرکسی کوتشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی،فوج آئینی مینڈیٹ کےاندررہتےہوئےاورالیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق الیکشن میں فرائض سرانجام دےگی۔ آئی ایس پی آرکےمطابق 262 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے فوج کی تعیناتی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم نےاس بات پراتفاق کیاکہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدداورآزادانہ ،منصفانہ انتخابی عمل کوسبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ کانفرنس کے شرکا کو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت …

مزید پڑھیں »

عمران خان کوسزاپرخوشی نہیں:بلاول

bilawal bhutto jalsa

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بلاول بھٹوکہتےہیں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی اورسزاپرجشن نہیں منارہے،ہم جمہوریت پسندلوگ ہیں،نفرت اورتقسیم کی سیاست نہیں کرتے۔ مالاکنڈمیں جلسےسےخطاب کرتےہوئےکہابانی پی ٹی آئی نےنوجوانوں کےذہن میں نفرت بھری،یوٹرن کی سیاست کی۔حدیہ کی کہ مخالفین کی بہنوں ،بیٹیوں کوبھی گرفتارکرناشروع کردیا۔ ہم نےبہت سمجھایاایسانہ کریں ۔ آج ان کی اہلیہ کوجیل جاناپڑا۔ اسی طرح ن لیگ نےبھٹوکی بیٹی کےخلاف جھوٹےکیسزبنائے۔ہم نےاس روایت کوختم کرناہے۔ پیپلزپارٹی ادھرادھرنہیں عوام کی طرف دیکھتی ہے۔۔ صرف عوام کووزیراعظم منتخب کرنےکاحق ہے۔ کسی اورطریقےسےبننےوالی حکومت عوام کی خدمت نہیں کرسکتی۔وہ منتخب ہونےکےبعدکسی اورطرف دیکھتی ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈکارونارونےوالوں کوبتادوں،پیپلزپارٹی کوتوکسی الیکشن …

مزید پڑھیں »

پرویزالہیٰ کوالیکشن”گدھاگاڑی”پرلڑناپڑےگا

ویب ڈیسک ۔۔ چودھری پرویزالہیٰ کوبڑی سبکی کاسامنا،الیکشن انہیں گدھاگاڑی کےانتخابی نشان پرہی لڑناپڑےگا۔۔ لاہورہائیکورٹ نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی مورکاانتخابی نشان لینےکی درخواست مستردکردی ۔ پرویزالہیٰ نےانتخابی نشان کی تبدیلی کیلئےعدالت عالیہ سےرجوع کیاتھا۔ جسٹس شاہدبلال حسن نےمحفوظ فیصلہ سناتےہوئےپرویزالہیٰ کی درخواست خارج کردی اورالیکشن کمیشن کافیصلہ برقراررکھا۔ الیکشن کمیشن نےمرکزی صدرپی ٹی آئی کوگدھاگاڑی کاانتخابی نشان دیاتھا ۔

مزید پڑھیں »

کسی بھی جماعت سےاتحادکرسکتےہیں:زرداری

asif zardari media talk

ویب ڈیسک ۔۔ بلاول بھٹوکووزیراعظم بنانےکیلئےحکمت عملی پرکام جاری ہے،الیکشن کےبعدپیپلزپارٹی کسی بھی پارٹی سےاتحادکرسکتی ہے،آصف زرداری کی صحافیوں سےغیررسمی گفتگو۔ اسلام آبادمیں صحافیوں سےبات کرتےہوئےسابق صدرنےدعویٰ کیاپیپلزپارٹی ملک بھرمیں پہلےسےزیادہ نشستیں لےگی لیکن انہوں نےیہ بھی کہاکہ حکومت بنانےکاموقع اسی جماعت کودیاجائےجس کےپاس اکثریت ہو۔ آصف زرداری نےکہا پی ٹی آئی دورحکومت میں میری بہن کوگرفتارکیاگیا،لیکن پیپلزپارٹی کی ملک میں حکومت آئی توکسی کوسیاسی قیدی نہیں بنایاجائےگا۔ ہماری پچھلی حکومت میں بھی کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ آصف زرداری اس سےپہلےبھی دعویٰ کرچکےہیں کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں آزادامیدواروں کےعلاوہ بھی اچھی پرفارمنس دےگی ۔ کچھ روزپہلےانہوں نےبلاول بھٹوسےانتخابات کےبعدکی …

مزید پڑھیں »

ظلم کےپہاڑتوڑےگئے،کبھی قومی رازافشانہیں کئے:نواز

nawaz sharif jalsa

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مجھ پرظلم کےپہاڑتوڑےگئے،سازش کرکےحکومت ختم کی گئی ، جھوٹےکیسوں میں سزاسنائی گئی لیکن میں نےکبھی قومی رازافشانہیں کئے۔ ان خیالات کااظہارنوازشریف نےہارون آبادمیں جلسےسےخطاب کرتےہوئےکیا۔ قائدن لیگ نےعمران خان کےحوالےسےکہاکہ اس شخص نےاقتدارجاتادیکھاتوملک پرہی حملہ کردیا،ایسی گھنائونی سازش کی کہ ملکی سلامتی کوہی داءوپرلگادیا۔ نوازشریف نےکہاکہ تبدیلی نےملک کاکیاحشرکردیاکہ آج ایک روٹی پچیس روپےمیں ملتی ہے،نوازدورمیں پچیس روپےمیں پانچ روٹیاں ملتی تھیں۔ یہ سب دیکھ کرنوازشریف یادتوآتاہوگا۔ سابق وزیراعظم کاکہنا تھاموٹر سائیکل والو، کاروالو، بس والو، ٹرک والونواز دورمیں تو پٹرول 60 روپے لیٹر تھا،آج 250 روپےلیٹرہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہےنوازشریف کےدورمیں ملک میں کرپشن …

مزید پڑھیں »

شعیب اورثناکےدرمیان ناجائزتعلقات تھے:سینئرصحافی

Shoaib and Sana extramarital affair

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ شعیب ملک اور ثنا جاوید کےتین سال سے’تعلقات‘ تھےاوردونوں کےدرمیان یہ تعلقات ہی ان کی پہلی شادیاں ٹوٹنےکی وجہ بنے،سماٹی وی کےپوڈکاسٹ میں چینل کےبیوروچیف کاسنسنی خیزانکشاف۔ پوڈکاسٹ میں نجی ٹی وی کے بیوروچیف نعیم حنیف کےمطابق شعیب ملک اورثناجاویدکےناجائزتعلقات اس وقت بھی قائم تھےجب ثنااپنےپہلےشوہرعمیرجسوال کےنکاح میں تھیں، عمیرجسوال اپنی اہلیہ کےکرتوتوں سےلاعلم تھے،البتہ ثانیہ کوشعیب کی حرکتوں کابخوبی پتا تھا ۔ صحافی کے مطابق شعیب کوجب ایک نجی ٹی وی کےگیم شومیں بلایاجاتاتووہ مطالبہ کرتےکہ ثنا جاوید کو بھی بلایا جائے، تبھی وہ آئیں گے۔ نعیم حنیف نےدعویٰ کیاکہ ایک بارشعیب کوسماکےشوکیلئےمدعوکیاگیاتوانہوں نےپروگرام میں ثناکی …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم براہ راست منتخب ہوگا: پی ٹی آئی

PTI manifesto

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔  تحریک انصاف نےبھی اپناانتخابی منشورپیش کردیا ۔ اقتدارمیں آکرقومی اسمبلی کی مدت پانچ سال سےکم کرکےچارسال کرنےکااعلان ۔۔ منشورکےبنیادی نکات بیان کرتےہوئےبیرسٹرنےکہااقتدارمیں آکرپارلیمانی نظام میں اصلاحات لائیں گے،عوام براہ راست وزیراعظم کاانتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہاپچاس فیصد سینیٹرز کا بھی براہ راست انتخاب ہونا چاہیے، اس سے ہارس ٹریڈنگ کم ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی یہی چاہتےہیں ۔ بیرسٹرگوہرنےکہاحکومت میں آکرنوجوانوں کی تعلیم اورکاروباران کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا ۔ بیرسٹرگوہرکاکہناتھاعمران خان نے پارٹی کا منشوردیکھا ہےاوراس کیلئے پوری ٹیم نےچھ مہینے بہت محنت کی لیکن افسوس ایک جماعت کوپورے انتخابی عمل …

مزید پڑھیں »