Home / وزیراعظم براہ راست منتخب ہوگا: پی ٹی آئی

وزیراعظم براہ راست منتخب ہوگا: پی ٹی آئی

PTI manifesto

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔  تحریک انصاف نےبھی اپناانتخابی منشورپیش کردیا ۔ اقتدارمیں آکرقومی اسمبلی کی مدت پانچ سال سےکم کرکےچارسال کرنےکااعلان ۔۔

منشورکےبنیادی نکات بیان کرتےہوئےبیرسٹرنےکہااقتدارمیں آکرپارلیمانی نظام میں اصلاحات لائیں گے،عوام براہ راست وزیراعظم کاانتخاب کریں گے۔

انہوں نے کہاپچاس فیصد سینیٹرز کا بھی براہ راست انتخاب ہونا چاہیے، اس سے ہارس ٹریڈنگ کم ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی یہی چاہتےہیں ۔

بیرسٹرگوہرنےکہاحکومت میں آکرنوجوانوں کی تعلیم اورکاروباران کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا ۔

بیرسٹرگوہرکاکہناتھاعمران خان نے پارٹی کا منشوردیکھا ہےاوراس کیلئے پوری ٹیم نےچھ مہینے بہت محنت کی لیکن افسوس ایک جماعت کوپورے انتخابی عمل سےباہرکیاجارہا ہے۔

ایک سوال پربیرسٹرگوہرنےاسٹیبلشمنٹ سےبہترتعلقات کی خواہش ظاہرکی ، کہاملک کی ایک بڑی جماعت اوراسٹیبلشمنٹ میں خلیج بدقسمتی ہے،یہ سازش بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …