مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ شعیب ملک اور ثنا جاوید کےتین سال سے’تعلقات‘ تھےاوردونوں کےدرمیان یہ تعلقات ہی ان کی پہلی شادیاں ٹوٹنےکی وجہ بنے،سماٹی وی کےپوڈکاسٹ میں چینل کےبیوروچیف کاسنسنی خیزانکشاف۔
پوڈکاسٹ میں نجی ٹی وی کے بیوروچیف نعیم حنیف کےمطابق شعیب ملک اورثناجاویدکےناجائزتعلقات اس وقت بھی قائم تھےجب ثنااپنےپہلےشوہرعمیرجسوال کےنکاح میں تھیں، عمیرجسوال اپنی اہلیہ کےکرتوتوں سےلاعلم تھے،البتہ ثانیہ کوشعیب کی حرکتوں کابخوبی پتا تھا ۔
صحافی کے مطابق شعیب کوجب ایک نجی ٹی وی کےگیم شومیں بلایاجاتاتووہ مطالبہ کرتےکہ ثنا جاوید کو بھی بلایا جائے، تبھی وہ آئیں گے۔ نعیم حنیف نےدعویٰ کیاکہ ایک بارشعیب کوسماکےشوکیلئےمدعوکیاگیاتوانہوں نےپروگرام میں ثناکی موجودگی کابھی مطالبہ کیا ۔
صحافی کامزیدکہنا تھاکہ شعیب ملک کی طلاق کے بعد ثنا جاوید نے بھی شوہر سے طلاق لےلی۔ پوڈکاسٹ میں کئےگئےدعوےکےمطابق ، ثنا جاوید اورعمیرجسوال کی طلاق کوزیادہ سے زیادہ تین ماہ ہوئے ہوں گے۔
نعیم حنیف کےدعووں کےبعدسوشل میڈیاپرصارفین شعیب اورثناکوکڑی تنقیدکانشانہ بنارہےہیں،تاہم شعیب اورثنانےان دعووں پرتاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ۔