مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ غیرشرعی نکاح کیس میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کوسات ، سات سال قیداورپانچ پانچ لاکھ روپےجرمانےکی سزاسنادی گئی، عدم ادائیگی جرمانہ پردونوں کومزیدچارماہ قیدکی سزابھگتناہوگی۔
سینئرسول جج قدرت اللہ نےاڈیالہ جیل میں ملزمان کی موجودگی میں فیصلہ سنایا،عدالت کےتحریری فیصلےکےمطابق،پاکستان پینل کوڈ کی سیکشن 496 کے تحت بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی پر غیر شرعی نکاح کا الزام ثابت ہوچکا، لہٰذا دونوں ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔
مقدمےکےدرخواست گزار بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان اور بشری بی بی پر عدت کے دوران نکاح کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کاردعمل
فیصلےپراپنےردعمل میں عمران خان نےکہاکہ تاریخ میں پہلی بارکسی پرعدت میں نکاح کاکیس بنایاگیا،اس کیس کامقصدمجھےاوربشریٰ بی بی کوذلیل کرناہے۔
بشریٰ بی بی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا عدت کا معاملہ قرآن مجید میں ہے اور سب واضح ہے، یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے۔ انہوں نےکہافیصلہ عوام نےکرناہے،باہرسےغلام آگیاہے،وہ اب ان کی نوکری کرےگا۔
25 نومبر 2023 کو بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ کی عدالت سے رجوع کیا اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کا کیس دائر کیا۔