Home / کسی بھی جماعت سےاتحادکرسکتےہیں:زرداری

کسی بھی جماعت سےاتحادکرسکتےہیں:زرداری

asif zardari media talk

ویب ڈیسک ۔۔ بلاول بھٹوکووزیراعظم بنانےکیلئےحکمت عملی پرکام جاری ہے،الیکشن کےبعدپیپلزپارٹی کسی بھی پارٹی سےاتحادکرسکتی ہے،آصف زرداری کی صحافیوں سےغیررسمی گفتگو۔

اسلام آبادمیں صحافیوں سےبات کرتےہوئےسابق صدرنےدعویٰ کیاپیپلزپارٹی ملک بھرمیں پہلےسےزیادہ نشستیں لےگی لیکن انہوں نےیہ بھی کہاکہ حکومت بنانےکاموقع اسی جماعت کودیاجائےجس کےپاس اکثریت ہو۔

آصف زرداری نےکہا پی ٹی آئی دورحکومت میں میری بہن کوگرفتارکیاگیا،لیکن پیپلزپارٹی کی ملک میں حکومت آئی توکسی کوسیاسی قیدی نہیں بنایاجائےگا۔ ہماری پچھلی حکومت میں بھی کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

آصف زرداری اس سےپہلےبھی دعویٰ کرچکےہیں کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں آزادامیدواروں کےعلاوہ بھی اچھی پرفارمنس دےگی ۔ کچھ روزپہلےانہوں نےبلاول بھٹوسےانتخابات کےبعدکی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Minahil Malik new video

ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

مشہورپاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بارپھراپنی نئی قابل اعتراض ویڈیوکےباعث خبروں کی زَد میں …