Home / تشددکی اجازت کسی کونہیں: آرمی چیف

تشددکی اجازت کسی کونہیں: آرمی چیف

Pakistan Army Chief

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیر صدارت ہونےوالی کورکمانڈرزکانفرنس میں اس عزم کااعادہ کیاگیاکہ سیاسی سرگرمی کے نام پرکسی کوتشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی،فوج آئینی مینڈیٹ کےاندررہتےہوئےاورالیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق الیکشن میں فرائض سرانجام دےگی۔

آئی ایس پی آرکےمطابق 262 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے فوج کی تعیناتی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

فورم نےاس بات پراتفاق کیاکہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدداورآزادانہ ،منصفانہ انتخابی عمل کوسبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

کانفرنس کے شرکا کو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی اور بھارت کی پاکستانی شہریوں کونشانہ بنانے کی گھناؤنی مہم پربھی بریفنگ دی گئی۔ فورم نےبھارت کی جانب سےعالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کےسامنے بے نقاب کرنےپراتفاق کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےکہا پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے، ملکی خودمختاری، قومی عزت اورعوام کی امنگوں پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

فورم نے فلسطین کےعوام کی حمایت کااعادہ کیا اورغزہ تنازع کےمنفی اثرات اورخطے میں پھیلاؤ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …