مانیٹرنگ ڈیسک – عدت میں نکاح کےکیس کی سماعت کےدوران عمران خان ، بشریٰ بی بی اورخاورمانیکاکےدرمیان تلخ کلامی ۔
کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی اورخاورمانیکانےاپنابیان عدالت کےروبروقلمبندکرایا۔ اسی دوران عمران خان ، بشریٰ بی بی اورخاورمانیکاکےدرمیان انتہائی تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا۔
بشریٰ بی بی کےوکیل عثمان گل بھی لڑائی میں کودپڑےاورانہوں نےاطلاعات کےمطابق خاورمانیکاکومکامارنےکی کوشش بھی کی۔
عدالت میں عمران خان نےکہاوہ قرآن پرحلف دینےکوتیارہیں کہ انہوں نےشادی والےدن بشریٰ بی بی کودیکھا،خاورمانیکاسےبھی قرآن پرحلف لیاجائے، اس پرخاورمانیکانےکہاوہ حلف دینےکوتیارہیں ۔
اس موقع پر جج نےکہاخاورمانیکانےقرآن پرحلف دیاتوآپ کا جرح کا حق ختم ہوجائےگا۔ عمران خان نےکہاخاورمانیکا پرجرح ضروری ہے، اینٹی کرپشن کی حراست میں خاورمانیکا کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا، میں نے بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا، قرآن اٹھانےکو تیار ہوں۔
خاورمانیکا نے بانی پی ٹی آئی کو جواب دیتےہوئے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو خدا سے ڈرو، تم نے میراہنستابستاگھربربادکیا۔
عدالت میں صحافیوں سےغیررسمی بات کرتےہوئےخاورمانیکانےکہاعمران خان ایک مریدبن کردم کرانےمیرےگھرمیں داخل ہوااورمیراہنستابستاگھربربادکردیا،بشریٰ کی بےوفائی کی وجہ سےمیری ایک بیٹی کوطلاق ہوگئی اورایک بیٹاشدیدڈپریشن کاشکارہوکربحالی مرکزپہنچ گیا۔
خاورمانیکانےکہاانہوں نےپی ٹی آئی دورمیں کوئی فائدہ نہیں اٹھایا،خدارااس بات کوذہن میں رکھیں میراگھرٹوٹاہے۔۔