مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ بلاول بھٹوکہتےہیں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی اورسزاپرجشن نہیں منارہے،ہم جمہوریت پسندلوگ ہیں،نفرت اورتقسیم کی سیاست نہیں کرتے۔
مالاکنڈمیں جلسےسےخطاب کرتےہوئےکہابانی پی ٹی آئی نےنوجوانوں کےذہن میں نفرت بھری،یوٹرن کی سیاست کی۔حدیہ کی کہ مخالفین کی بہنوں ،بیٹیوں کوبھی گرفتارکرناشروع کردیا۔ ہم نےبہت سمجھایاایسانہ کریں ۔ آج ان کی اہلیہ کوجیل جاناپڑا۔ اسی طرح ن لیگ نےبھٹوکی بیٹی کےخلاف جھوٹےکیسزبنائے۔ہم نےاس روایت کوختم کرناہے۔
پیپلزپارٹی ادھرادھرنہیں عوام کی طرف دیکھتی ہے۔۔ صرف عوام کووزیراعظم منتخب کرنےکاحق ہے۔ کسی اورطریقےسےبننےوالی حکومت عوام کی خدمت نہیں کرسکتی۔وہ منتخب ہونےکےبعدکسی اورطرف دیکھتی ہے۔
لیول پلیئنگ فیلڈکارونارونےوالوں کوبتادوں،پیپلزپارٹی کوتوکسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈنہیں ملی،دوہزاراٹھارہ میں ہمیں الیکشن مہم چلانےسےروکاگیا۔آٹھ فروری کوآپ کےپاس موقع ہےاپنےنمائندےکومنتخب کرنےکا،ہم مل کرتمام بحرانوں کامقابلہ کریں گے۔