مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرقانون راناثنااللہ کاچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کےحوالےسےبڑادعویٰ سامنےآگیا۔ جیونیوزکےپروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگوکرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاکہ وہ عمران خان کوگرفتارکریں گےاورانہیں بلوچستان کی مچھ جیل کےمرچی وارڈمیں رکھیں گے۔ راناثنااللہ کاکہناتھاکہ انہوں نےبلوچ رہنمااخترجان مینگل سےاس حوالےسےبات کرلی ہےکیونکہ اخترمینگل کوبھی مچھ جیل کےمرچی وارڈمیں رکھاگیاتھا۔ وفاقی وزیرداخلہ نےکہاکہ عمران خان روزاپنےجلسوں میں انہیں اس لئےیادکرتےہیں کیونکہ وہ جانتےہیں کہ اگرراناثنااللہ کےہاتھ چڑھ گیاتووہ نہیں چھوڑےگا۔ راناثنااللہ کاکہناتھاکہ عمران خان نےمجھےاپنےانتقام کانشانہ بنایا۔عمران خان نےاس وقت کےآئی جی سےکہاکہ راناثنااللہ کےفلیٹ سےہیروئن برآمدکرنی ہےلیکن آئی جی نےانکارکردیاجس کےبعدیہ کام اےاین ایف کےذریعےکروایاگیا۔ انہوں نےکہاکہ اس …
مزید پڑھیں »پاکستان
خفیہ ہاتھ نےچوروں کوبچایا،ہم پرمسلط کیا،عمران خان
ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک بارپھرنام لئےبغیراسٹیبلشمنٹ پرچڑھائی۔ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کےشرکاسےخطاب کرتےہوئےکہاکہ اپنےدورحکومت ملک کے بڑے بڑے مجرم اور ڈاکوؤں کو سزا دلوانے کی پوری کوشش کی لیکن خفیہ ہاتھ نے انہیں بچالیا۔ عمران خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں، چھوٹا چور جیل میں ہوتا ہےجبکہ بڑا ڈاکو جوتے پالش کرکے آج وزیراعظم بن گیا ہے۔شہباز شریف کو 16 ارب روپے مقدمے میں سزا ہونےوالی تھی لیکن کیس ختم کروادیاگیا۔شہباز شریف کیسز میں 4 گواہان تھے،جوایک ایک کرکےپراسرارموت مرگئےاورآج تک موت کی وجہ سامنےنہیں آئی۔ …
مزید پڑھیں »لانگ مارچ کےاسلام آبادپہنچنےکی نئی تاریخ کااعلان
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نےاپنےحقیقی آزادی لانگ مارچ کی اسلام آباد پہنچنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔ یادرہےکہ اس سےپہلےپاکستان تحریک انصاف نےاعلان کیاتھاکہ لانگ مارچ 5 نومبراسلام آبادکی حدودمیں داخل ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز لانگ مارچ کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے تحت لانگ مارچ بدھ کے روز ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی، جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات اور جمعے کو لالہ موسیٰ پہنچے گا۔ ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر جب کہ اتوار کو جہلم پہنچے گا۔ اب پارٹی …
مزید پڑھیں »عمران خان کونوٹس ہوناچاہیے:سپریم کورٹ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ۔ چیف جسٹس نےچیئرمین پی ٹی آئی سے25مئی کےواقعات پروضاحت طلب کرلی۔ چیف جسٹس عمرعطابندیال کاکہناتھاکہ اس معاملےپروضاحت تودیناپڑےگی ۔ عدالت کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سےیقین دہانی کرائی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کاآغازعمران خان سےہوتاہے۔ کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس کاکہناتھاکہ عدالت نےفیصل چودھری اوربابراعوان پراعتمادکیاتھا۔عدالت نےپی ٹی آئی کی یقین دہانی پرحکومت کوہدایت کی تھی۔ کیاعدالت عمران خان سےپوچھےکیااس رات کیاہواتھا؟ جسٹس اعجازالاحسن نےکہاکہ پی ٹی آئی نےعدالتی حکم کاغلط استعمال کیا۔ عدالت نےپی ٹی آئی …
مزید پڑھیں »عمران خان ‘چوکیدار’سےلائن لیتےتھے
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوآج کل اپنےجلسوں میں "چوکیدار”کواس کاکام سمجھاتےاوراس پرتنقیدکرتےدکھائی دیتےہیں،اپنےدورمیں "چوکیدار”کوزبردستی سیاسی معاملات میں دھکیلنےاوران سے’لائن’ لینےکی کوششوں میں ملوث رہےہیں۔ آج شاہزیب خانزادہ میں سینئرصحافی حامدمیرنےانکشاف کرتےہوئےبتایاکہ ایک مرتبہ جب عمران خان وزیراعظم تھےایک سینئرفوجی افسران سےملنےآئے۔عمران خان اس افسرکوزبردستی اپنےپارٹی ترجمانوں کےاجلاس میں لےگئے،وہاں نہ صرف بٹھائے رکھابلکہ اس فوجی افسرسےکہاکہ وہ پی ٹی آئی کےترجمانوں سےخطاب کریں ۔ حامدمیرکاکہناتھاکہ اس فوجی افسرنےبڑی مشکل سےچندالفاظ اداکرکےاپنی جان چھڑائی۔ حامدمیرنےمزیدبتایاکہ اپنی حکومت کے90روزمکمل ہونےکےبعدعمران خان نےچندصحافیوں کوبلایااوران سےکہاکہ وہ حکومت کو6مہینےدےدیں اس کےبعدتنقیدکریں۔ حامدمیرکےبقول انہوں نےجب عمران خان پرتنقیدکاسلسلہ جاری رکھاتوایک روزانہیں …
مزید پڑھیں »لانگ مارچ میں افسوسناک حادثہ ، خاتون رپورٹرکنٹینرتلےآکرجاں بحق
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں افسوسناک حادثہ۔ نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کنٹینر کےنیچے آکر جاں بحق۔دھکا لگنے سے صدف نعیم کنٹینرکے نیچے آگئیں۔ حادثہ گوجرانوالہ جاتےہوئےسادھوکی کےمقام پرپیش آیا۔ میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی اطلاعات کےمطابق صدف نعیم دھکالگنےسےکنٹینرکےنیچےآگئیں اورموقع پرہی خالق حقیقی سےجاملیں۔ انہیں ریسکیواہلکاروں نےکنٹینرکےنیچےسےنکال کرایمبولینس میں ڈالا۔ حادثےکی اطلاع ملتےہی چئیرمین تحریک انصاف اپنےکنٹینرسےنیچےآگئے اورانہوں نےسادھوکی میں لانگ مارچ کےاختتام کااعلان کیاورکہاکہ سوموارکولانگ مارچ اپنی اگلی منزل گوجرانوالہ کیلئےسفرکاآغازکرےگا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےخاتون رپورٹرکی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے خاندان کےلئےپچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ افسوسناک واقعے پروزیراعلیٰ پرویز الٰہی …
مزید پڑھیں »پی ٹی آئی کالانگ مارچ شروع،عمران خان کی عدلیہ سےاپیل
ویب ڈیسک ۔۔ چئیرمیں تحریک انصاف عمران خان نے لاہورکےلبرٹی چوک سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا۔ لانگ مارچ کیلئےصبح11بجےکاوقت دیاگیاتھالیکن اس وقت تک کارکن بہت کم تعدادمیں وہاں پہنچےاورشایداسی لئےلانگ مارچ کاآغازتاخیرکاشکارہوااورجمعہ کی نمازکےبعدکارکنوں کی جب لبرٹی مارکیٹ پہنچےتوعمران خان بھی پارٹی رہنماءوں کےساتھ اپنےکنٹینرپروہاں پہنچے۔ انہوں نےمارچ کےآغازپرکارکنوں سےخطاب کیا۔ عمران خان کاخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 26 سالہ سیاسی کیرئیر میں سب سے اہم سفر شروع کر رہا ہوں،ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کررہاہوں ۔ عمران خان کےخطاب کازیادہ ترحصہ اپنی کہی ہوئی پرانی باتوں پرہی مشتمل تھا۔ جیسےکہ میں اپنےلئےنہیں بلکہ قوم کیلئےنکل …
مزید پڑھیں »فارن فنڈنگ کیس ۔۔ گرفتاریوں کےپروانےجاری
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت ۔ ایف آئی اےنےتحریک انصاف کےاہم رہنماءوں کی گرفتاریوں کیلئےوارنٹ جاری کردئیے۔ ذرائع کےمطابق وارنٹ گرفتاری فارن فنڈنگ کیس میں جاری ہوئےہیں۔ جن پی ٹی آئی رہناءوں کےوارنٹ گرفتاری جاری ہوئےہیں ان میں طارق شفیع ، منظوراحمد،سیف اللہ ، مسعودنقوی اوردیگرشامل ہیں۔ ذرائع کےمطابق جن کےوارنٹ گرفتاری جاری ہوئےہیں ان کی گرفتاری کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں »عمران خان کومزیدسرپرائزملیں گے: رپورٹ
ویب ڈیسک ۔۔عمران خان کےانتہائی قریبی اورقابل اعتمادساتھی فیصل واوڈاکےہوشربااورسنسنی سےبھرپورانکشافات نےپی ٹی آئی چِیئرمین کےلانگ مارچ کےراستےمیں بڑی بڑی رکاوٹوں اورمشکلوں کوکھڑاکردیاہے۔ ایک رپورٹ کےمطابق فیصل واوڈاکی پریس کانفرنس نےعمران خان کےاینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانئےکےغبارےسےہوانکال کررکھ دی ہےجس سےلانگ مارچ کی کامیابی اس کےشروع ہونےسےپہلےہی مشکوک ہوگئی ہے۔ فیصل واوڈاکی پریس کانفرنس نےاسٹیبلشمنٹ کوکلین چٹ جبکہ عمران خان کوچارج شیٹ کردیاہےجوہربات کاالزام اسٹیبلشمنٹ کےسرڈال دیتےہیں،حتیٰ کہ ارشدشریف کےمبینہ قتل کاالزام بھی انہوں نےبغیرنام لئےاسٹیبلشمنٹ پرلگایاہے۔ ذرائع کےمطابق فیصل واوڈابارش کاپہلاقطرہ ہیں،عمران خان نےلانگ مارچ کااعلان کرکےبڑاسیاسی جواکھیلاہے۔ انہوں نےارشدشریف کی موت سےسیاسی فائدہ اٹھانےکی کوشش کی ہےلیکن ذرائع کےحوالےسےکہاگیاہےکہ لانگ …
مزید پڑھیں »عمران خان نےلانگ مارچ کااعلان کردیا
ویب ڈیسک + مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمعے سے لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہورکےلبرٹی چوک سے اسلام آباد کی جانب مارچ کاآغازکرینگے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعے کودن 11 بجے لبرٹی چوک جمع ہوں گے اور وہاں سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ شروع ہوگا۔جی ٹی روڈ پر پورے ملک سے لوگ ساتھ ملتے جائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نےدعویٰ کیاکہ یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا عوامی سمندر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سیاست …
مزید پڑھیں »