Home / عمران خان نےلانگ مارچ کااعلان کردیا

عمران خان نےلانگ مارچ کااعلان کردیا

Imran Khan Long March

ویب ڈیسک + مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمعے سے لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہورکےلبرٹی چوک سے اسلام آباد کی جانب مارچ کاآغازکرینگے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعے کودن 11 بجے لبرٹی چوک جمع ہوں گے اور وہاں سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ شروع ہوگا۔جی ٹی روڈ پر پورے ملک سے لوگ ساتھ ملتے جائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نےدعویٰ کیاکہ یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا عوامی سمندر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سیاست نہیں جہاد ہے،یہ مارچ فیصلہ کرے گا کہ کیا چوروں کی غلامی کرنی ہے یا نہیں۔

سینئرصحافی مجیب الرحمان شامی
مجیب الرحمان شامی کاکہناتھاکہ اگرعمران خان لوگوں کونکالنےمیں کامیاب ہوگئےتوتصادم کاخطرہ نظراندازکرنامشکل نہیں۔ اگرایساہوگیاتوحکومت کیلئےمشکل صورتحال پیداہوسکتی ہے۔اگرلوگ بہت زیادہ تعدادمیں ہونگےتواثرات ہونگےلیکن اگرلوگ نہ نکلےتولانگ مارچ کاکوئی اثرنہیں ہوگا۔ جوبھِی ہوملک میں ایک بےیقینی کی صورتحال پیداہوجائےگی۔

سہیل وڑائچ کاتجزیہ
سینئرصحافی سہیل وڑائچ نےکہاکہ اگردھرنےکےدوران وائلنس ہوااورکوئی جانی نقصان ہواتوکچھ بھی ہوسکتاہےاورپہلےسےخراب مشکل ملکی صورتحال مزیدخراب ہوسکتی ہے۔ اگرعمران خان تیاری کرکےآئیں گےتولوگ اسلام آبادپہنچ جائیں گےاورمیں سمجھتاہوں کہ ملک کیلئےیہ اچھانہیں ہوگا۔ ملک کےدوصوبےدارلحکومت پرحملہ آورہونگےاوردنیابھرمیں ہمارامذاق بنےگا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …