Home / ناپسندیدہ تصاویرآپ کوپریشان نہیں کریں گی

ناپسندیدہ تصاویرآپ کوپریشان نہیں کریں گی

Detect unwanted images

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی مشہورڈیٹنگ ایپ نےصارفین کی سہولت کیلئےاپنے پرائیویٹ ڈیٹیکٹرمصنوعی ذہانت ٹول کا اوپن سورس ورژن جاری کیا ہے۔ یہ ٹول صارفین کو ناپسندیدہ یاعریاں تصاویرسےآگاہ کرتاہے۔

2019سےبمبل اپنے صارفین کو فحش تصاویر سے بچانے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کررہاہے۔ پرائیویٹ ڈیٹیکٹرنامی یہ فنکشن آنےوالی تصاویر کی جانچ پڑتال کرتا ہے اور یہ دیکھنے کے لیے میچ کرتا ہے کہ آیا ان میں قابل اعتراض موادتوشامل نہیں۔

اگرچہ اس کا مقصد بنیادی طورپرناپسندیدہ عریاں تصاویر کا پتہ لگانا تھا، لیکن یہ بغیر شرٹ کے سیلفیز اور ہتھیاروں کی تصاویرپربھی جھنڈا لگا سکتا ہے، یہ دونوں ہی بمبل پر ممنوع ہیں۔

جب کوئی تصویرسافٹ وئیرکےمطابق ناپسندیدہ ہوتوان تصاویرکوبلریادھندلادیاجائےگا۔البتہ آپ کوان تصاویرکو دیکھنے، انہیں بلاک کرنے یا بھیجنے والے کو رپورٹ کرنے کا اختیارہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

female california teacher arrested on sexual misconduct

شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں سکول خاتون سکول ٹیچرکو16سالہ شاگردکےساتھ جنسی تعلقات قائم کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ …