ویب ڈیسک ۔۔عمران خان کےانتہائی قریبی اورقابل اعتمادساتھی فیصل واوڈاکےہوشربااورسنسنی سےبھرپورانکشافات نےپی ٹی آئی چِیئرمین کےلانگ مارچ کےراستےمیں بڑی بڑی رکاوٹوں اورمشکلوں کوکھڑاکردیاہے۔
ایک رپورٹ کےمطابق فیصل واوڈاکی پریس کانفرنس نےعمران خان کےاینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانئےکےغبارےسےہوانکال کررکھ دی ہےجس سےلانگ مارچ کی کامیابی اس کےشروع ہونےسےپہلےہی مشکوک ہوگئی ہے۔
فیصل واوڈاکی پریس کانفرنس نےاسٹیبلشمنٹ کوکلین چٹ جبکہ عمران خان کوچارج شیٹ کردیاہےجوہربات کاالزام اسٹیبلشمنٹ کےسرڈال دیتےہیں،حتیٰ کہ ارشدشریف کےمبینہ قتل کاالزام بھی انہوں نےبغیرنام لئےاسٹیبلشمنٹ پرلگایاہے۔
ذرائع کےمطابق فیصل واوڈابارش کاپہلاقطرہ ہیں،عمران خان نےلانگ مارچ کااعلان کرکےبڑاسیاسی جواکھیلاہے۔ انہوں نےارشدشریف کی موت سےسیاسی فائدہ اٹھانےکی کوشش کی ہےلیکن ذرائع کےحوالےسےکہاگیاہےکہ لانگ مارچ کےاسلام آبادپہنچنےسےپہلےعمران خان کوممکن سےبہت سےحیران اورپریشان کردینےوالےسرپرائزمل جائیں۔
بہت سےتجزیہ کاروں کےخیال میں فیصل واوڈاکی پریس کانفرنس جاویدہاشمی کی اس پریس کانفرنس کی طرح ہےجس میں جاویدہاشمی نےعمران خان کی نوازشریف حکومت کےخلاف سازشوں سےپردہ اٹھایاتھا۔ اس لئےعین ممکن ہےکہ لانگ مارچ عمران خان کےگلےپڑجائے۔
راناثنااللہ کاموقف
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کہتےہیں فیصل واوڈاکی پریس کانفرنس کےبعدمزیدکسی شہادت کی ضرورت نہیں،عمران خان ہی ارشدشریف کےقتل کی سازش کاماسٹرمائنڈلگتاہے۔ قتل کےسارےتانےبانےعمران خان کی طرف جاتےہیں۔