Home / پی ٹی آئی کالانگ مارچ شروع،عمران خان کی عدلیہ سےاپیل

پی ٹی آئی کالانگ مارچ شروع،عمران خان کی عدلیہ سےاپیل

Imran Khan Long March

ویب ڈیسک ۔۔ چئیرمیں تحریک انصاف عمران خان نے لاہورکےلبرٹی چوک سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا۔

لانگ مارچ کیلئےصبح11بجےکاوقت دیاگیاتھالیکن اس وقت تک کارکن بہت کم تعدادمیں وہاں پہنچےاورشایداسی لئےلانگ مارچ کاآغازتاخیرکاشکارہوااورجمعہ کی نمازکےبعدکارکنوں کی جب لبرٹی مارکیٹ پہنچےتوعمران خان بھی پارٹی رہنماءوں کےساتھ اپنےکنٹینرپروہاں پہنچے۔ انہوں نےمارچ کےآغازپرکارکنوں سےخطاب کیا۔

عمران خان کاخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 26 سالہ سیاسی کیرئیر میں سب سے اہم سفر شروع کر رہا ہوں،ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کررہاہوں ۔ عمران خان کےخطاب کازیادہ ترحصہ اپنی کہی ہوئی پرانی باتوں پرہی مشتمل تھا۔ جیسےکہ میں اپنےلئےنہیں بلکہ قوم کیلئےنکل رہاہوں۔ انہوں نےکہاکہ میں الیکشن اپنی ذات کیلئےنہیں بلکہ قوم کی حقیقی آزادی کیلئےمانگ رہاہوں۔

انہوں نےگزشتہ روزہونےوالی ڈی جیزکی پریس کانفرنس پربھی تبصرہ کیااورکہاکہ بہت کچھ کہہ سکتاہوں لیکن ملک کانقصان نہیں چاہتا۔ تاہم اس کےساتھ انہوں نےڈی جی آئی ایس آئی کوانتہائی تضحیک آمیزاندازمیں پکارااوریہاں تک کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کان کھول کرسن لو۔

عمران خان کاکہناتھاکہ وہ چاہتےہیں ملک کےفیصلےملک سےباہرنہ ہوں اورعوام کیلئےہوں۔ انہوں نےکہاکہ میں نوازشریف کی طرح بھگوڑانہیں بلکہ میراجینامرناپاکستان میں ہے۔

انہوں نےکہا کہ کبھی غیر آئینی مطالبہ نہیں کیا، صرف صاف اور شفاف الیکشن چاہتا ہوں۔

عمران خان کی عدلیہ کویقین دہانی

عمران خان نےعدلیہ کومخاطب کرتےہوئےکہاہم آئین اور قانون کے بیچ میں رہ کر چلیں گے، سپریم کورٹ نے ہمیں جہاں کی اجازت نہیں ہے ہم صرف وہیں جائیں گے، کوئی قانون نہیں توڑیں گے، ریڈ زون نہیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا بڑے ادب سے سپریم کورٹ کو کہنا چاہتا ہوں کہ 25 مئی کو آپ نے ہمارے جمہوری حق کا تحفظ نہیں کیا، ہمیں مارا گیا، لوگوں کو اٹھایا گیا لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا، مارچ کے دوران ہم پرامن رہیں گے لیکن جو جرائم پیشہ لوگ ہیں، 18 قتل کرنے والا مجرم رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف جس کا ہیومن رائٹس کی رپورٹ میں بھی شامل ہے، آپ کو ان پر نظر رکھنی ہے۔

لانگ مارچ خونی بننے کا خدشہ، انٹیلی جنس رپورٹس
ادھرانٹیلی جنس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، چند جرائم پیشہ عناصر مسلح جتھوں کی صورت مظاہرین بن کر مارچ میں شامل ہوں گے۔

اتحادیوں کو رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی سے اختلاف
حکومت کی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی کی مخالفت کردی ہے، اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو فساد مارچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن یلغار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …