Home / لانگ مارچ میں افسوسناک حادثہ ، خاتون رپورٹرکنٹینرتلےآکرجاں بحق

لانگ مارچ میں افسوسناک حادثہ ، خاتون رپورٹرکنٹینرتلےآکرجاں بحق

Reporter Sadaf Naeem dies in Long March

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں افسوسناک حادثہ۔ نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کنٹینر کےنیچے آکر جاں بحق۔دھکا لگنے سے صدف نعیم کنٹینرکے نیچے آگئیں۔

حادثہ گوجرانوالہ جاتےہوئےسادھوکی کےمقام پرپیش آیا۔ میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی اطلاعات کےمطابق صدف نعیم دھکالگنےسےکنٹینرکےنیچےآگئیں اورموقع پرہی خالق حقیقی سےجاملیں۔ انہیں ریسکیواہلکاروں نےکنٹینرکےنیچےسےنکال کرایمبولینس میں ڈالا۔

حادثےکی اطلاع ملتےہی چئیرمین تحریک انصاف اپنےکنٹینرسےنیچےآگئے اورانہوں نےسادھوکی میں لانگ مارچ کےاختتام کااعلان کیاورکہاکہ سوموارکولانگ مارچ اپنی اگلی منزل گوجرانوالہ کیلئےسفرکاآغازکرےگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےخاتون رپورٹرکی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے خاندان کےلئے
پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

افسوسناک واقعے پروزیراعلیٰ پرویز الٰہی نےبھی اظہارتعزیت
کیا اورپنجاب حکومت کی طرف سے پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔

صدف نعیم کاتعلق چینل فائیوسےتھاجہاں وہ گزشتہ کچھ عرصےسےکام کررہی تھیں۔

صدف نعیم کی موت پرسیاسی شخصیات سمیت صحافتی تنظیموں نےگہرےدکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Field Marshal Pakistan Syed Asim Munir on Eid

فوجی کیوں گھرسےدورعیدمناتےہیں؟ فیلڈمارشل نےبتادیا

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیرنےعیدحسب روایت گھرسےدورسرحدوں پرتعینات وطن کےمحافظوں کےساتھ منائی ۔ …