Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی ۔ دونوں کھل کرایک دوسرےکوللکارنےاورچیلنج دینےلگے۔۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورڈی آئی خان انسداددہشت گردی عدالت سےپیشی بھگت کرنکلےتوصحافیوں کےسامنےگورنرفیصل کریم کنڈی پربرس ہی پڑے۔ کہافیصل کریم کنڈی اوقات میں رہیں اورسیاسی بیان بازیوں سےگریزکریں ۔ انہوں نےاگلی بارمیرےبارےاناپ شناپ بات کی توانہیں گورنرہاوس سےنکال کراسی کی دوکمروں والی انیکسی میں شفٹ کردوں گا۔ علی امین گنڈاپورنےکہاگورنرکےپاس جوگاڑیاں ہیں وہ میرےایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی ہیں،فی الحال ان کی گرانٹ بندکررہاہوں ،منہ بندنہ کیاتوان کی گاڑیوں کاپیٹرول بھی بندکردوں گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکامزیدکہناتھاکہ گورنرایک بےاختیارعہدہ ہے،تم بس ٹاٹابائےبائےکیاکرو،اس سےزیادہ …

مزید پڑھیں »

علی امین کی وفاق کودھمکی

Ali Amin Gandapur presser

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں ہمارےصوبےکووفاق نےہمارےفنڈزنہ دئیےتوتحریک چلائیں گے۔ پریس کانفرنس کرتےہوئےعلی امین گنڈاپورکاکہناتھااپنےصوبےکاحق لینےکیلئےہرحدتک جائیں گے،پھرنہ کہناہم غدارہیں۔ اگر آپ بات نہیں مانتے تو پھرمیں نہیں چھوڑوں گا، پھر میں کوئی ایسا اقدام اٹھاؤں گا تو پھر تکلیف کا اندازہ سب کو ہوگا۔ علی امین گنڈاپورنےکہاکوئی میرےصوبےکےلوگوں کوچورکہےیہ میں برداشت نہیں کروں گا۔چوری واپڈاکےلوگ کراتےہیں،ایک توہمارےفنڈزروک رکھےہیں اوپرسےالزام بھی ہم پرلگاتےہو۔ علی امین گنڈاپورنےکہااگرکوئی سمجھتاکہ ہم اپنےساتھ ہونےوالی ناانصافیوں پرخاموش رہیں گےتواس کی بھول ہے۔

مزید پڑھیں »

نومئی کےاصل منصوبہ سازسےکوئی ڈیل نہیں:آرمی چیف

army chief 9 may speech

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےکہاہےسپریم کورٹ کےحکم پر9مئی کےورغلائےگئےلوگوں کوپہلےہی شک کافائدہ دیاجاچکاہےلیکن اصل مجرم کوحساب دیناپڑےگا۔ لاہورگیریژن میں افسروں اورجوانوں سےخطاب کرتےہوئےآرمی چیف نےکہانومئی کوسیاہ باب رقم کرنےوالوں سےکوئی ڈیل ہوگی نہ سمجھوتہ بلکہ گھناونےفعل کےمرتکب افرادکوقانون کےکٹہرےمیں لایاجائےگا۔ جنرل عاصم منیر نےکہادشمن قوتیں اوران کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اورپروپیگنڈے سے ڈیجیٹل ٹیررازم کر رہے ہیں۔ قوم کی مددسےملک دشمن قوتوں کوشکست دیں گے۔ آرمی چیف نے کہابلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن رہےگا۔ اس دن شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی دانستہ بے حرمتی کی،شرپسندوں نے ریاست اور قومی اتحاد کی …

مزید پڑھیں »

ایک پاکستانی کیلئےعظیم سعادت

Baitullah Sharif door

ویب ڈیسک ۔۔ جدہ میں مقیم پاکستانی محمدعاشق کیلئےبڑااعزاز۔ خانہ کعبہ کےمرکزی دروازےکی تنصیب ان کےہاتھوں سےہوئی ۔ دوسوکلوسونےسےبنےہوئےدروازےکومحمدعاشق کی کمپنی نےتیارکیا۔ اس کےعلاوہ بیت اللہ کی چھت سےبارش کاپانی نیچےلانےوالارحمت کاپرنالہ بھی محمدعاشق کی کمپنی نےتیاراورنصب کیا۔ محمد عاشق کہتے ہیں 1978میں سعودی حکومت نے بیت اللہ شریف کے مرکزی دروازے کو تبدیل کرنے کا کام ایک لبنانی کمپنی کو دیا جس نے بیت اللہ شریف کا درواز ڈیزائن کیا لیکن دروازے کی تنصیب کے دوران کچھ تکنیکی مسائل پیدا ہوئے۔ بعدمیں حکومت نے یہ کام سعودی کمپنی رئیسکو کو دیدیا۔ محمدعاشق کی کمپنی رئیسکونےپوری دلجمعی سےدن رات ایک …

مزید پڑھیں »

انتشاری ٹولےسےکوئی بات نہیں ہوگی:ترجمان پاک فوج

DG ISPR presser

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نومئی والےانتشاری ٹولےسےکوئی بات نہیں ہوگی۔ نومئی کرنےاورکروانےوالوں کوسزادیناپڑےگی۔ ترجمان پاک فوج میجرجنرل احمدشریف چودھری کی پریس کانفرنس۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہانومئی صرف پاک فوج نہیں بلکہ پوری قوم کامقدمہ ہے۔ بات چیت سیاسی جماعتوں سےکی جاتی ہے۔ پاک فوج پرالزام لگانےاورپراپیگنڈہ کرنےوالےلیڈراورٹولےسےبات نہیں ہوگی۔ میجرجنرل احمدشریف چودھری نےکہانومئی کی حقیقت یہ ہےکہ ایک سیاسی ٹولہ شہ پانےپراپنی ہی فوج پرچڑھ دوڑا۔ ترجمان پاک فوج کامزیدکہناتھا9 مئی سے متعلق بیانیہ بنائے جانے کے حوالے سے کہا کہ 9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں ہے، اس کےناقابل تردید شواہد عوام کےسامنےہیں۔ افواج کے پاس ہی …

مزید پڑھیں »

ٹریک اینڈٹریس سسٹم کیوں ناکام ہوا؟

track and trace system inquiry report

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ایف بی آرکےٹریک اینڈٹریس سسٹم کےنفاذمیں ناکامی کی وجوہات کیلئےبنائی گئی انکوائری کمیٹی نےرپورٹ وزیراعظم شہبازشریف کوپیش کردی۔ رپورٹ کےمطابق اس وقت کے پروجیکٹ ڈائریکٹراورممبرآپریشنزان لینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے۔ رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ دیگراعلیٰ افسران کےعلاوہ اس وقت کےچیئرمین ایف بی آربھی ٹریک اینڈٹریس سسٹم کی ناکامی کےذمہ دارہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف  نےسنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت محکمانہ کاررروائی کی کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس …

مزید پڑھیں »

بلاول حکومت میں شمولیت پرراضی

PPP to join Govt

ویب ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کیلئےبات چیت حتمی مراحل میں داخل ۔ ذرائع کےمطابق ایساہواتوبلاول بھٹوکوایک بارپھروزیرخارجہ کامنصب دیاجائےگا۔ نیوزچینلزپرذرائع کےحوالےسےآنےوالی خبروں کےمطابق گزشتہ روزوزیراعظم شہبازشریف نےبلاول بھٹوکوحکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔ کہاجارہاہےکہ حکومت میں شمولیت کیلئےبات چیت چل رہی تھی اورآخرکارپیپلزپارٹی نےحکومت میں شمولیت کی حامی بھرلی ہےلیکن اس کااعلان مناسب وقت پرکیاجائےگا۔ ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کی حکومت بنانےکےوقت سےخواہش تھی کہ پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل ہوجائےتاکہ حکومت کوزیادہ مستحکم بنایاجاسکے۔ کہاجاتاہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نےاسحاق ڈارکونائب وزیراعظم بناکردراصل وزیرخارجہ کامنصب خالی ہی بلاول بھٹوکیلئےکیاہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کیلئےپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی …

مزید پڑھیں »

پنجاب میں ادویات کی فری ہوم ڈلیوری

Medicine hone delivery in punjab

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب میں دولاکھ مریضوں کومفت ادویات گھرپرملیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنےصوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کاافتتاح کردیا۔ پراجیکٹ مفت دواآپ کی دہلیزپرکی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےکہاآٹھ ہفتے8 ہفتے کی قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبود کا اتنا بڑامنصوبہ شروع کردیا۔ 2013میں ن لیگ کےمفت ادویات کی ہوم ڈلیوری کےمنصوبےکوپی ٹی آئی حکومت نےختم کردیا۔ ن لیگ بڑےمنصوبےلگاتی ہےجنہیں ختم کرنےکیلئےفتنے آجاتے ہیں۔ مریم نوازنےکہا2لاکھ مریضوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر دوائیں فراہم کریں گے، فری میڈيسن منصوبے میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دل کی بیماریوں کی دوائيں بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ …

مزید پڑھیں »

حنیف عباسی اورانوارالحق کاکڑمیں سخت گرماگرمی

Hanif Abbasi and Anwarul Haq Kakar dispute

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑاورمسلم لیگ ن کےرہنماحنیف عباسی کےدرمیان گندم بحران کےمعاملےپرمنہ ماری ہوگئی ۔ دونوں نےایک دوسرےکوخوب کھری کھری سنائیں۔ الیکٹرانک میڈیاکی خبروں کےمطابق دونوں کااسلام آبادکےایک ہوٹل میں آمناسامناہوگیا۔ انوارالحق کاکڑکودیکھ کرحنیف عباسی غصےمیں آگئےاورانہیں گندم کےموجودہ بحران کاذمہ دارقراردیا۔ اس پرانوارالحق کاکڑبولےکیاتم مجھےگرفتارکرانےآئےہو؟ حنیف عباسی نےکہامیں قسم کھاکرکہتاہوں کہ تم نےگندم اسکینڈل میں پیسےکھائےہیں۔ حنیف عباسی کےالزام پرانوارالحق کاکڑبولےاگرمیں نےفارم47کےحوالےسےزبان کھول دی تون لیگ والےمنہ چھپاتےپھریں گے۔ سنونیوزپرسعدیہ افضال کےپروگرام میں بات کرتےہوئےحنیف عباسی نےکہااگرہم نےگندم اسکینڈل کی تحقیقات نہ کیں تویہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں »

پنجاب یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ2024رجسٹریشن

Punjab University Entry test 2024

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے اور انٹری ٹیسٹ کے لیے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ سیشن 2024میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس کے لیے امیدوار17 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے ایک اہلکار نے بتایاانڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔ مزیدبتایاکہ انٹری ٹیسٹ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں لیا جائے گا۔ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے 25 فیصد نمبر تحریری انٹری ٹیسٹ کے لیے مختص ہیں اور مختلف …

مزید پڑھیں »