Home / نوازشریف کےیادکرنےپرپرانےدوست کاجواب آگیا

نوازشریف کےیادکرنےپرپرانےدوست کاجواب آگیا

Nawaz Sharif reelected PMLN president

ویب ڈیسک ۔۔ گزشتہ روزپارٹی صدرمنتخب ہونےکےبعدکارکنوں اورپارٹی رہنماوں سےخطاب کرتےہوئےنوازشریف نےشاہدخاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل کانام لےکرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مسلم لیگ ن کی تقریب میں نوازشریف کی جانب سےاپنانام لئےجانےپرشاہدخاقان عباسی کاردعمل بھی سامنےآگیا۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہامسلم لیگ نےاپنےلئےجس طرزسیاست کاچناوکیاہےمیں اس سےمتفق نہیں لیکن نوازشریف ایک وضعدارانسان ہیں،ان سےتعلق قائم رہےگا۔

شاہد خاقان عباسی نےنام لینےپرمیاں نوازشریف کاشکریہ داکیااورکہاان کے ساتھ 35 سال کا ذاتی تعلق آج بھی موجود ہے۔

اس سوال پرکہ حکومت کب تک چلےگی؟ شاہدخاقان عباسی نےکہاجب لانےوالےچاہیں گےحکومت چلےگی۔ بانی پی ٹی آئی کےلئےجوماحول بنایاجارہاہےمیں اس کےحق میں نہیں،عوام کی رائےکےحق میں ہوں۔

یہ بھی چیک کریں

Minahil Malik new video

ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

مشہورپاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بارپھراپنی نئی قابل اعتراض ویڈیوکےباعث خبروں کی زَد میں …