ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں کیتھولک عیسائیوں کےروحانی پیشواپوپ فرانسس کوہم جنس پرست مردوں کےخلاف توہین آمیزالفاظ کےاستعمال پرمعافی مانگناپڑگئی۔
ویٹی کن سٹی کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہےکہ پوپ فرانسس نے،ان رپورٹس کےبعدکہ انہوں نےبشپس کی ایک میٹنگ کےدوران ہم جنس پرست مردوں کیلئےکوئی توہین آمیزالفاظ استعمال کئےہیں،معافی مانگ لی ہے۔
اطالوی میڈیاکےمطابق پوپ بشپس کی ایک سالانہ میٹنگ میں ان سےسوالات لےرہےتھے۔ اسی دوران ان سےسوال ہواکہ کیاہم جنس پرست مردوں کوکیتھولک مدرسوں یابشپس کےتعلیمی اداروں میں داخلہ دیناچاہیے؟
مجلس میں موجودلوگوں نےنام نہ ظاہرکرنےکی شرط پراطالوی میڈیاکوبتایاکہ پوپ نےاس سوال کےجواب میں کہاکہ نہیں مدرسےتوپہلےہی ۔۔۔ سےبھرےہوئےہیں۔ عینی شاہدین کےمطابق پوپ نےاس موقع پرہم جنس پرست مردوں کیلئےاطالوی زبان کی ایک ایسی ٹرم استعمال کی جسےوہاں ایک گالی سمجھاجاتاہے۔
ویٹی کن سٹی کےمیڈیاڈائریکٹرکی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہےکہ پوپ اس میٹنگ کےبعدباہرآنےوالی خبروں سےآگاہ ہیں۔ پوپ کاقطعی کوئی ارادہ ایسانہیں تھاکہ ان کےالفاظ سےہم جنس پرستوں کےجذبات کوٹھیس پہنچے۔ وہ اپنےان الفاظ پرمعافی مانگتےہیں جودوسروں کی جانب سےمیڈیامیں رپورٹ ہوئے۔
اس بات پرمتضادآراسامنےآرہی ہیں کہ آیاپوپ نےیہ الفاظ جان بوجھ کرکہےیاان کی زبان پھسل گئی۔