Home / نومئی واقعات پرپاک فوج کاواضح پیغام

نومئی واقعات پرپاک فوج کاواضح پیغام

Army Chief on 9th May culprits

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاک فوج کاواضح اوردوٹوک پیغام ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیرصدارت ہونےوالی فارمیشن کمانڈرزکانفرنس کاایک بارپھر9مئی کےملزموں کوانصاف کےکٹہرےمیں لانےپرزور۔

آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری اعلامیےکےمطابق آرمی چیف کی زیرصدارت 83ویں فارمیشن کمانڈرزکانفرنس منعقدہوئی۔ شرکاکی جانب سےاس عزم کااعادہ کیاگیاکہ 9مئی کےملزموں کےخلاف فوری، شفاف عدالتی اور قانونی کارروائی کئےبغیر ملک سازشی عناصر کے ہاتھوں یرغمال رہے گا۔

فارمیشن کمانڈر کانفرنس کے اعلامیے میں مزیدکہاگیاکہ پاکستانی قوم جھوٹ اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم اور مکروہ عزائم سے پوری طرح باخبر ہے، پراپیگنڈے کا مقصد قومی اداروں بالخصوص افواج پاکستان اور عوام کے درمیان خلیج پیداکرنا،قوم میں مایوسی پیدا کرنا ہے، لیکن اِن ناپاک قوتوں کے مذموم ارادوں کو قوم کی حمایت سےناکام بنادیاجائےگا۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق پراپیگنڈہ کرنے والوں کی پشت پناہی غیر ملکی اسپانسرڈ پراکسیزکے ذریعےکی جاتی ہے، اس پشت پناہی کا مقصدبلوچستان کے نوجوانوں کو امن وترقی سے دوررکھناہے۔

فارمیشن کمانڈرزکانفرنس نے افغانستان کی جانب سےمسلسل سرحدی خلاف ورزیوں،پاکستان میں دہشت گردی کیلئےافغان سرزمین کےاستعمال پر سخت تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ دشمن پاکستان کےاندر سکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانےکیلئے افغانستان کو استعمال کر رہے ہیں۔

فارمیشن کمانڈرزکانفرنس میں بھارتی اقلیتوں اورغزہ میں فلسطینیوں پرہونےوالےوحشیانہ مظالم پربھی گہری تشویش کااظہارکیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …